, دردِ دل کر مجھے عطا یا رب - Shan E Nabi
search
لاگ ان
Get latest updates On WhatsApp

دردِ دل کر مجھے عطا یا رب Lyrics In اردو

(دردِ دل کر مجھے عطا یا رب, دے میرے درد کی دوا یا رب)


Written By

avatar
Shan E Nabi Team Desk
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
...

عنوان: دردِ دل کر مجھے عطا یا رب

زمرہ: حمد کے بول (لیرکس) نعت کے بول (لیرکس) نظم کے بول (لیرکس)

مصنف/گیتکار: مختلف/نامعلوم

نعت خوان/ فنکار: اویس رضا قادری

شامل کیا گیا: 07 Aug, 2023 09:11 AM IST

دیکھا گیا: 348

Time to read: 2 min read

بول کی زبان منتخب کریں:

دردِ دل کر مجھے عطا یا رب،
دے میرے درد کی دوا یا رب۔

بے سبب بخش دے، نہ پوچھ اعمال،
نام غفّار ہے ترا یا رب۔

یوں گموں کہ میں تجھ سے مل جاؤں،
یوں گما اس طرح ملا یا رب۔

عیب مرے نہ کھول محشر میں،
نام ستّار ہے ترا یا رب۔

ہر بھلے کی بھلائی کا صدقہ،
مجھ نکمّے کو کر بھلا یا رب۔

لاج رکھ لے گنہگاروں کی،
نام رحمان ہے ترا یا رب۔

خاک کر اپنے آستانے کی،
یوں ہمیں خاک میں ملا یا رب۔

میری آنکھیں مرے لیے ترسیں،
مجھ سے ایسا مجھے چھپا یا رب۔

تِیَس کم ہو نہ دردِ اُلفت کی،
دل تڑپتا رہے مرا یا رب۔

تری جانب یہ مُشتِ خاک اُڑے،
بھیج ایسی کوئی ہوا یا رب۔

سبقت رحمتی علیٰ غضبی،
تُو نے جب سے سُنا دیا یا رب۔

تُو آسرا ہے ہم گنہگاروں کا،
اور مضبوط ہو گیا یا رب۔

اہلِ سنّت کی ہر جماعت پر،
ہر جگہ ہو تیری عطا یا رب۔

دشمنوں کے لیے ہدایت کی،
تُجھ سے کرتا ہوں التجا یا رب۔

میری ماں، میری بہنیں، بھانجے سب،
پائیں آرامِ دو سرا یا رب۔

اور بھی جتنے پیارے ہیں،
حاجتیں سب کی ہوں روا یا رب۔

مرے احباب پر بھی فضل رہے،
تیرا، ترے حبیب کا یا رب۔

تُو حسن کو اُٹھا حسن کر کے،
ہو آمَالِ خیر خاتِمہ یا رب۔

wand_stars
Lyrics Explanation, Word Meanings & Summary

This summary is AI-generated • Reviewed for quality.

keyboard_arrow_down

یہ کلام بارگاہِ الٰہی میں عاجزی اور انکساری سے لبریز ایک خوبصورت مناجات ہے، جس میں ایک بندہ اپنے گناہوں کی معافی، نفس کی نفی، اور خدا کی محبت میں فنا ہونے کی التجا کر رہا ہے۔ اس میں اللہ تعالیٰ کی رحیمی و کریمی کا واسطہ دے کر دونوں جہان کی بھلائی مانگی گئی ہے۔

اشعار کی تشریح (Lyrics Explanation)

ان لائنوں کا مطلب ہے کہ اے پروردگار! مجھے اپنے عشق کا وہ دردِ دل عطا کر جو میری روح کی دوا بن جائے، اور محشر کے دن میرے گناہوں کا حساب لیے بغیر اپنے نام 'غفار' اور 'ستار' کے صدقے میری پردہ پوشی فرما۔ شاعر التجا کرتا ہے کہ میری ہستی تیرے عشق میں یوں مٹ جائے کہ مجھے دونوں جہان میں صرف تیری ہی رضا حاصل ہو۔


الفاظ کے معنی (Word Meanings)

لفظ (Word)معنی (Meaning)
بے سبببغیر کسی وجہ یا نیکی کے / اِسی طرح
محشرقیامت کا میدان / انصاف کا دن
آستانےچوکھٹ / دربارِ الٰہی
مُشتِ خاکمٹھی بھر مٹی (انسانی جسم کا استعارہ)
سبقت رحمتی علیٰ غضبیمیری رحمت میرے غصے پر غالب ہے (حدیثِ قدسی)
آرامِ دو سرادونوں جہان (دنیا اور آخرت) کا سکون
احبابدوست احباب / عزیز و اقارب
خاتِمہزندگی کا آخری وقت / انتہا

خلاصہ (Summary)

اس دعا میں شاعر اپنے گناہوں کی بخشش کے ساتھ ساتھ اپنے دل میں دردِ الفت کی تڑپ کو قائم رکھنے کی دعا کرتے ہیں اور اپنوں کے ساتھ ساتھ دشمنوں کے لیے بھی ہدایت مانگتے ہیں۔ آخر میں شاعر 'حسن' (حسن رضا خان) دعا کرتے ہیں کہ جب ان کا اس دنیا سے بلاوا آئے، تو ان کا خاتمہ ایمان اور بہترین اعمال کے ساتھ ہو۔

شائر نے اللہ کے کون سے دو صفاتی ناموں کا ذکر کر کے اپنے گناہوں کی بخشش اور عیب چھپانے کی دعا کی ہے؟

Read more ↓
Was this page helpful?
شیئر کریں: