, کعبے کی رونق کعبے کا منظر - Shan E Nabi
search
لاگ ان
Get latest updates On WhatsApp

کعبے کی رونق کعبے کا منظر Lyrics In اردو

(کعبے کی رونق کعبے کا منظر, اللہ اکبر اللہ اکبر)


Written By

avatar
Shan E Nabi Team Desk
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
بول کی زبان منتخب کریں:

کعبے کی رونق، کعبے کا منظر
اللہ اکبر، اللہ اکبر
دیکھوں تو دیکھے جاؤں برابر
اللہ اکبر، اللہ اکبر

حیرت سے خود کو کبھی دیکھتا ہوں
اور دیکھتا ہوں کبھی میں حرم کو
لایا کہاں مجھ کو میرا مقدر
اللہ اکبر، اللہ اکبر

حمدِ خدا سے تر ہے زبانیں
کانوں میں رس گھولتی ہیں اذانیں
بس ایک صدا آ رہی ہے برابر
اللہ اکبر، اللہ اکبر

ماںگی ہیں میں نے جتنی دعائیں
منظور ہوں گی، مقبول ہوں گی
ميزابِ رحمت ہے میرے سر پر
اللہ اکبر، اللہ اکبر

تیرے کرم کی کیا بات مولا
تیرے حرم کی کیا بات مولا
تا عمر کر دے آنا مقدر
اللہ اکبر، اللہ اکبر

یاد آ گئی جب اپنی خطائیں
آنسوؤں میں ڈھلنے لگیں التجائیں
رویا غلافِ کعبہ پکڑ کر
اللہ اکبر، اللہ اکبر

دیکھا صفا بھی، مروہ بھی دیکھا
رب کے کرم کا جلوہ بھی دیکھا
دیکھا رواں ایک سروں کا سمندر
اللہ اکبر، اللہ اکبر

کعبے کے اوپر سے جاتے نہیں ہیں
کس کو سبق یہ سکھاتے نہیں ہیں
کتنے مؤدب ہیں یہ کبوتر
اللہ اکبر، اللہ اکبر

بھیجا ہے جنت سے تجھ کو خدا نے
چوما ہے تجھ کو خود میرے مصطفٰی نے
اے حجرِ اسود تیرا مقدر
اللہ اکبر، اللہ اکبر

جس پر نبی کے قدم کو سجایا
اپنی نشانی کہہ کے بتایا
محفوظ رکھا رب نے یہ پتھر
اللہ اکبر، اللہ اکبر

wand_stars
Lyrics Explanation, Word Meanings & Summary

This summary is AI-generated • Reviewed for quality.

keyboard_arrow_down

یہ کلام خانہ کعبہ کی عظمت، وہاں کی پُرنور فضاؤں اور ایک زائر کے قلبی جذبات کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے۔ اس میں اللہ کے گھر کی زیارت کی خوشی اور وہاں کی جانے والی دعاؤں کی قبولیت کا تذکرہ ہے۔

اشعار کی تشریح (Lyrics Explanation)

شاعر کعبہ کے دلکش منظر اور اللہ کی بڑائی بیان کرتے ہوئے کہتا ہے کہ میرا مقدر مجھے اس پاک مقام پر لے آیا جہاں کی اذانیں روح کو سکون دیتی ہیں۔ غلافِ کعبہ پکڑ کر اپنی خطاؤں پر رونا اور صفا و مروہ کے درمیان رب کی رحمت کا مشاہدہ کرنا ایمان کو تازہ کر دیتا ہے۔


الفاظ کے معنی (Word Meanings)

لفظمعنی
مقدرقسمت یا نصیب
ميزابِ رحمتکعبہ کی چھت کا وہ پرنالہ جہاں سے بارش کا پانی گرتا ہے
خطائیںگناہ یا غلطیاں
التجائیںدرخواستیں یا دعائیں
مؤدبادب کرنے والے
حجرِ اسودوہ سیاہ پتھر جو جنت سے لایا گیا اور کعبہ میں نصب ہے
محفوظسلامت یا حفاظت میں

خلاصہ (Summary)

اس کلام کا خلاصہ یہ ہے کہ حرم شریف کی حاضری ہر مسلمان کے لیے زندگی کا سب سے قیمتی لمحہ ہے۔ شاعر کعبہ کے کبوتروں کے ادب سے لے کر حجرِ اسود کی خوش نصیبی تک، ہر شے میں اللہ کی قدرت کا جلوہ دیکھتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ یہ حاضری بار بار نصیب ہو۔

منقبت کے آخر میں اس پتھر (مقامِ ابراہیمؑ) کے بارے میں کیا کہا گیا ہے جس پر نبی ﷺ کے قدمِ مبارک کے نشان ہیں، اور رب نے اسے کس طرح رکھا ہے؟

Read more ↓
Was this page helpful?
شیئر کریں:

Manqabat Lyrics

سبھی دیکھیں