, صدائے گنبدِ خضرا حسین جیت گئے - Shan E Nabi
search
لاگ ان
Get latest updates On WhatsApp

صدائے گنبدِ خضرا حسین جیت گئے Lyrics In اردو

(صدائے گنبدِ خضرا حسین جیت گئے, مچل کے کہتا ہے کعبہ حسین جیت گئے)


Written By

avatar
Shan E Nabi Team Desk
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
...

عنوان: صدائے گنبدِ خضرا حسین جیت گئے

زمرہ: کلام کے بول (لیرکس) منقبت کے بول (لیرکس) نوحہ/مرثیہ نعت کے بول (لیرکس)

مصنف/گیتکار: صندل جلال پوری

نعت خوان/ فنکار: صندل جلال پوری

شامل کیا گیا: 18 Jun, 2026 07:20 AM IST

دیکھا گیا: 21

Time to read: 1 min read

بول کی زبان منتخب کریں:

صدائے گنبدِ خضرا، حسین جیت گئے،
مچل کے کہتا ہے کعبہ، حسین جیت گئے۔

جو کربلا میں ہوئی جنگِ حق و باطل کی،
یزید اُس میں تو ہارا، حسین جیت گئے۔

صدائے گنبدِ خضرا، حسین جیت گئے،
مچل کے کہتا ہے کعبہ، حسین جیت گئے۔

سرِ حسین تو سجدے میں کٹ گیا لیکن،
گواہی دیتا ہے سجدہ، حسین جیت گئے۔

صدائے گنبدِ خضرا، حسین جیت گئے،
مچل کے کہتا ہے کعبہ، حسین جیت گئے۔

حسینی بزم میں جتنے حسینی بیٹھے ہیں،
لگا رہے ہیں یہ نعرہ، حسین جیت گئے۔

صدائے گنبدِ خضرا، حسین جیت گئے،
مچل کے کہتا ہے کعبہ، حسین جیت گئے۔

wand_stars
Lyrics Explanation, Word Meanings & Summary

This summary is AI-generated • Reviewed for quality.

keyboard_arrow_down

یہ کلام حضرت امام حسین علیہ السلام کی حق و صداقت کے لیے عظیم فتح اور باطل پر ان کی ابدی جیت کا بیان ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اپنا سر قربان کر کے بھی انہوں نے دینِ اسلام کا پرچم بلند رکھا۔

اشعار کی تشریح (Lyrics Explanation)

اس کلام کا مطلب ہے کہ کربلا کے میدان میں حق اور باطل کے درمیان جو معرکہ ہوا، اس میں بظاہر اقتدار کے باوجود یزید ہار گیا اور امام حسینؑ ہمیشہ کے لیے جیت گئے۔ شاعر کہتا ہے کہ اگرچہ امام حسینؑ کا سرِ مبارک سجدے کی حالت میں کٹ گیا، لیکن ان کا وہ سجدہ رہتی دنیا تک ان کی فتح کی گواہی بن گیا۔


الفاظ کے معنی (Word Meanings)

الفاظ (Word)معانی (Meaning)
صدائےآواز (Voice)
گنبدِ خضرامدینہ منورہ کا سبز گنبد (Green Dome)
مچل کےوجد میں آ کر / جھوم کر (Enthusiastically)
حق و باطلسچ اور جھوٹ (Truth and Falsehood)
سرِ حسینامام حسین کا سرِ مبارک (Head of Imam Hussain)
بزممحفل / مجلس (Gathering)

خلاصہ (Summary)

کربلا کے میدان میں ظلم کے خلاف امام حسینؑ کی لازوال قربانی نے باطل کو ہمیشہ کے لیے مٹا دیا۔ مدینے کے سبز گنبد سے لے کر مکہ کے کعبہ تک، پوری کائنات امام حسینؑ کی اس فتح کا اعلان کر رہی ہے، اور آج بھی ہر حسینی محفل میں اسی حق کی جیت کا نعرہ گونج رہا ہے۔

اس کلام کے مطابق، سر کٹ جانے کے بعد بھی امام حسین کی فتح (جیت) کی گواہی کون دے رہا ہے؟

Read more ↓
Was this page helpful?
شیئر کریں:

نمایاں آرٹسٹ/گیت نگار

سبھی دیکھیں

Manqabat Lyrics

سبھی دیکھیں