, نبی کو بلانا فلک سے بھی اوپر - Shan E Nabi
search
لاگ ان
Get latest updates On WhatsApp

نبی کو بلانا فلک سے بھی اوپر Lyrics In اردو

(نبی کو بلانا فلک سے بھی اوپر, یہ محبت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے)


Written By

avatar
Shan E Nabi Team Desk
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
...

عنوان: نبی کو بلانا فلک سے بھی اوپر

زمرہ: حمد کے بول (لیرکس) نعت کے بول (لیرکس)

شامل کیا گیا: 24 Aug, 2026 08:35 AM IST

دیکھا گیا: 10

Time to read: 1 min read

بول کی زبان منتخب کریں:

نبی کو بلانا فلک سے بھی اوپر،
یہ محبت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے؟

کبھی وَالضُّحٰی اور کبھی وَاللَّیْل کہنا،
یہ اُلفت نہیں تو پھر اور کیا ہے؟

نبی کو بلانا فلک سے بھی اوپر،
یہ محبت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے؟

وہ پتھر کے ٹکڑوں سے کلمہ پڑھانا،
درختوں کا خود چل کے پیغام لانا،
اشارے سے سورج کو واپس بلانا،
یہ عظمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے؟

نبی کو بلانا فلک سے بھی اوپر،
یہ محبت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے؟

اُنہی کے صدقے میں چلتا زمانہ،
جو فاقہ کشوں کو کھلاتا ہے کھانا،
مگر پیٹ پر اپنے باندھے ہیں پتھر،
یہ فضیلت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے؟

نبی کو بلانا فلک سے بھی اوپر،
یہ محبت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے؟

ستاتی بوڑھی، نبی جب گزرتے،
ستاتے تھے مشرک، وہ سجدہ جب کرتے،
مگر بددعا سے گریز ہی رہنا،
شرافت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے؟

نبی کو بلانا فلک سے بھی اوپر،
یہ محبت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے؟

wand_stars
Lyrics Explanation, Word Meanings & Summary

This summary is AI-generated • Reviewed for quality.

keyboard_arrow_down

یہ نعت حضور نبی کریم ﷺ کی شانِ اقدس، معراج کے پرکیف سفر، آپ کے معجزات اور آپ کے اخلاقِ حسنہ کا ایک دلکش اظہار ہے۔

اشعار کی تشریح (Lyrics Explanation)

ان اشعار کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا نبی کریم ﷺ کو آسمان (فلک) سے بھی بلند تر مقام پر بلانا اور قرآن پاک میں آپ کی قسمیں یاد فرمانا اس بات کا روشن ثبوت ہے کہ خالق اور مخلوق کے مابین عشق و محبت کی یہ لازوال انتہا ہے۔


الفاظ کے معنی (Word Meanings)

لفظ (Word)معنی (Meaning)
فلکآسمان
والضحیٰ / واللیلقرآن مجید کی سورہ مبارکہ (سورہ ضحیٰ اور سورہ لیل) جن میں قسم کھائی گئی ہے
معجزہ / عظمتخدا کی طرف سے ہونے والا خرقِ عادت کام یا شان
فاقہ کشبھوکے رہنے والے یا جن کے پاس کھانے کو نہ ہو
گریزپرہیز کرنا یا بچنا (یہاں بددعا سے پرہیز کے معنی میں)
شرافتاعلیٰ اخلاق، بلندیِ کردار اور نرم خوئی

خلاصہ (Summary)

اس نعت میں شاعر نے حضور ﷺ کے درجاتِ عالیہ کو بہت خوبصورتی سے بیان کیا ہے۔ معراج کا سفر، پتھروں اور درختوں کا کلمہ پڑھنا، سورج کا اشارے سے لوٹنا، خود فاقے سے رہ کر دوسروں کو کھلانا اور مخالفین کی زیادتیوں پر بھی بددعا سے گریز کرنا آپ کے صبر، رحمت اور عظمتِ اخلاق کا بے مثال مظہر ہے۔

نعت میں نبی ﷺ کے کن عظیم معجزات اور کس صبر و شرافت کا ذکر کیا گیا ہے جب انہیں دشمنوں کی طرف سے تکلیف دی گئی؟

Read more ↓
Was this page helpful?
شیئر کریں: