, یا نبی سلام علیک - Shan E Nabi
search
لاگ ان
Get latest updates On WhatsApp

یا نبی سلام علیک Lyrics In اردو

(یا نبی سلام علیک, یا رسول سلام علیک یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک)


Written By

avatar
Shan E Nabi Team Desk
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
...

عنوان: یا نبی سلام علیک

زمرہ: نعت کے بول (لیرکس) صلوٰۃ و سلام کے بول (لیرکس)

شامل کیا گیا: 08 Apr, 2023 08:39 AM IST

دیکھا گیا: 2.4K

Time to read: 3 min read

بول کی زبان منتخب کریں:

یا نبی سلام علیک

یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک
صلوٰۃ اللہ علیک

جشنِ میلادُ النبی ہے
نور کی چادر تنی ہے
روشنی ہی روشنی ہے
ہر طرف یہ دھوم مچی ہے

یا نبی سلام علیک...

ہو مبارک اہلِ ایمان
ہو گئی صبحِ بہاراں
ہو گیا ہر گھر چراغاں
صلوٰۃ اللہ علیک

یا نبی سلام علیک...

آمنہ بی بی کا جایا
بارہویں تاریخ آیا
صبحِ صادق نے سنایا
صلوٰۃ اللہ علیک

یا نبی سلام علیک...

رحمتوں کے تاج والے
دو جہاں کے راج والے
عرش کی معراج والے
عاصیوں کی لاج والے

یا نبی سلام علیک...

مصطفیٰ خیرُ الورٰی ہو
سرورِ ہر دو سرا ہو
اپنے اچھوں کا تصدق
ہم بُروں کو بھی نباہو

یا نبی سلام علیک...

یا حبیبِ ربِ داور
عزمِ صدیقِ اکبر
اور عمر، عثمان و حیدر
چشمِ بہتر، دو قلبِ از بر

یا نبی سلام علیک...

رحمۃٌ لِلعالمینا
ہو عطا ایسا قرینا
دیکھ کر میٹھا مدینہ
عشق میں پگھلے یہ سینہ

یا نبی سلام علیک...

آخری لمحے جب آ جائیں
کاش وہ تشریف لے آئیں
اپنے جلوؤں میں گمائیں
جھوم کر ہم گنگنائیں

یا نبی سلام علیک...

روح جب تن سے جدا ہو
ماہِ رمضان، دن جمعہ ہو
دوپہر سے دن ڈھلا ہو
لب پہ جاری یہ صدا ہو

یا نبی سلام علیک...

جان کنی کے وقت آنا
کلمۂ طیب پڑھانا
مکرِ شیطاں سے بچانا
اپنے دامن میں چھپانا

یا نبی سلام علیک...

اتنا کرم شاہِ زماں ہو
خالی روح سے بدن ہو
آپ کے شہر کا کفن ہو
اور مدینے میں دفن ہو

یا نبی سلام علیک...

حشر میں سرکار آنا
میرے عیبوں کو چھپانا
اپنے رب سے بخش دلانا
ساتھ ہی جنت میں بسانا

یا نبی سلام علیک...

ہو نہ تنہا روزِ محشر
ساتھ ہوں شبیر و شبّر
ہاتھ میں دامنِ علی کا
سر پہ ہو زہراؑ کی چادر

یا نبی سلام علیک...

جان کر کافی سہارا
لے لیا ہے در تمہارا
خلق کے وارث خدارا
لو سلام اب تو ہمارا

یا نبی سلام علیک...

اے شہنشاہِ زمانہ
آپ کا یہ آستانہ
رحمتوں کا ہے خزانہ
ہو نگاہِ مہربانہ

یا نبی سلام علیک...

اے شہنشاہِ مدینہ
نور سے معمور سینہ
مشک سے بہتر پسینہ
دیکھ لیں ہم سب مدینہ

یا نبی سلام علیک...

یا شفیع المذنبینا
محبتِ ویّس شقینا
نور سے معمور سینہ
مشک سے بہتر پسینہ

یا نبی سلام علیک...

اے میرے مولا کے پیارے
نور کی آنکھوں کے تارے
اب کسے سیّد پکارے
ہم تمہارے، تم ہمارے

یا نبی سلام علیک...

بخش دو جو چیز چاہو
کیوں کہ محبوبِ خدا ہو
مصطفیٰ ہو، مجتبیٰ ہو
جو کہوں اُس سے سِوا ہو

یا نبی سلام علیک...

واسطہ آلِ عبا کا
صدقہ حضرت فاطمہؑ کا
اور شہیدِ کربلا کا
غم نہ ہو روزِ جزا کا

یا نبی سلام علیک...

اَستُفَیلِ غوثِ اعظم
گنج بخشِ فیضِ اعظم
صدقہ امامِ اعظم
دور ہوں سب کے رنج و غم

یا نبی سلام علیک...

اشرفی سہارا تمہارا
اشرفی آقا ہمارا
کر کے دنیا سے کنارہ
رکھتا ہے تم سے سہارا
لو خبر جلدی خدارا

یا نبی سلام علیک...

(صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم)

wand_stars
Lyrics Explanation, Word Meanings & Summary

This summary is AI-generated • Reviewed for quality.

keyboard_arrow_down

یہ کائنات گیر اور لافانی "سلام" ہے، جسے دنیا بھر میں محافلِ میلاد اور مذہبی اجتماعات کے اختتام پر تمام حاضرین نہایت ادب و احترام سے کھڑے ہو کر بارگاہِ رسالت ﷺ میں پیش کرتے ہیں۔ اس کلام میں حضور ﷺ کی ولادت کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ زندگی کے آخری لمحات اور آخرت کی ہولناکیوں میں آپ ﷺ کی مدد اور شفاعت کی دلدوز فریاد کی گئی ہے۔

اشعار کی تشریح (Lyrics Explanation)

ان روح پرور اشعار کا مطلب ہے کہ اے اللہ کے نبی، اے رسول، اے خدا کے محبوب (حضور ﷺ), آپ پر اللہ تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں اور سلامتی ہو۔ شاعر کہتا ہے کہ آپ ﷺ کی تشریف آوری سے پوری کائنات نورِ الٰہی سے جگمگا اٹھی ہے، اس لیے زندگی کے آخری وقت (موت) اور محشر کی تپش میں آپ ہی ہمارے واحد مددگار ہیں جو اپنے دامنِ کرم میں چھپا کر رب سے ہماری مغفرت کروائیں گے۔


الفاظ کے معنی (Word Meanings)

الفاظمعنی (Meanings)
صلوٰۃ اللہاللہ کی طرف سے رحمت اور درود
عاصیوں / بُروںگنہگاروں / خطا کاروں یا برے لوگوں
خیرُ الورٰیتمام مخلوقات میں سب سے بہترین (مراد حضور ﷺ)
جان کنینزع کا وقت / جسم سے روح نکلنے کی تکلیف
شاہِ زماںزمانے کے بادشاہ
شبیر و شبّرامام حسین اور امام حسن کے پاک نام
آلِ عباپنجتن پاک (حضرت علی، فاطمہ، حسن اور حسین)
روزِ جزا / محشرقیامت کا دن / حساب کتاب کا دن
معمورپوری طرح بھرا ہوا / لبالب

خلاصہ (Summary)

اس مبارک سلام کا لبِ لباب یہ ہے کہ حضور ﷺ دونوں جہان کے مالک اور بے بسوں کی لاج رکھنے والے ہیں۔ شاعر اپنی زندگی کی سب سے بڑی تمنا کا اظہار کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اس کی موت ماہِ رمضان کے مبارک مہینے میں، جمعہ کے دن دوپہر کے وقت ہو، لبوں پر یہی سلام جاری ہو، خود آقا ﷺ کلمہ پڑھانے تشریف لائیں، مدینہ منورہ کا کفن نصیب ہو اور وہیں دفن ہونے کی سعادت ملے تاکہ آخرت کے سفر میں پنجتن پاک، غوثِ اعظم اور امامِ اعظم کے صدقے ہر غم اور خوف دور ہو جائے۔

شاعر نے اپنی موت (جانکنی) اور دفن ہونے کے وقت کے لیے کیا کیا خواہشیں بیان کی ہیں، اور انہوں نے کس دن اور مہینے میں روح قبض ہونے کی دعا کی ہے؟

Read more ↓
Was this page helpful?
شیئر کریں:

Salat O Salam Lyrics

سبھی دیکھیں