, جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے - Shan E Nabi
search
لاگ ان
Get latest updates On WhatsApp

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے Lyrics In اردو

(جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے, یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے)


Written By

avatar
Shan E Nabi Team Desk
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
...

عنوان: جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے

زمرہ: کلام کے بول (لیرکس) نعت کے بول (لیرکس) نظم کے بول (لیرکس)

شامل کیا گیا: 28 Dec, 2023 09:03 AM IST

دیکھا گیا: 808

Time to read: 2 min read

بول کی زبان منتخب کریں:

تو خوشی کے پھول لے گا کب تلک؟
تو یہاں زندہ رہے گا کب تلک؟

ایک دن مرنا ہے، آخر موت ہے
کر لے جو کرنا ہے، آخر موت ہے

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے، تماشا نہیں ہے

جہاں میں ہیں عبرت کے ہرسو نمونے
مگر تجھ کو اندھا کیا رنگ و بو نے
کبھی غور سے یہ بھی دیکھا ہے تو نے
جو آباد تھے وہ محل اب ہیں سونے

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے، تماشا نہیں ہے

ملے خاک میں اہلِ شان کیسے کیسے!
مکین ہو گئے لا مکاں کیسے کیسے!
ہوئے نامور بے نشاں کیسے کیسے!
زمین کھا گئی نوجوان کیسے کیسے!

یہی تجھ کو دھن ہے، رہوں سب سے بھلا
ہو زینت نرالی، ہو فیشن نرالا
جیا کرتا ہے کیا یوں ہی مرنے والا؟
تجھے حسنِ ظاہر نے دھوکے میں ڈالا

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے، تماشا نہیں ہے

قبر میں میّت اترنی ہے ضرور
جیسی کرنی ویسی بھرنی ہے ضرور

دبدبہ دنیا میں ہی رہ جائے گا
حسن تیرا خاک میں مل جائے گا

بے نمازی تیری شامت آئے گی
قبر کی دیوار بس مل جائے گی

توڑ دے گی قبر تیری پسلیاں
دونوں ہاتھوں کی ملیں جو انگلیاں

لندن و پیرس کے سپنے چھوڑ دے
بس مدینے سے ہی رشتے جوڑ دے

بے وفا دنیا پہ مت کر اعتبار
تو اچانک موت کا ہوگا شکار

کر لے توبہ رب کی رحمت ہے بڑی
قبر میں ورنہ سزا ہوگی کڑی

تجھے پہلے بچپن نے برسوں کھلایا
جوانی نے پھر تجھ کو مجنوں بنایا
بڑھاپے نے پھر آ کے کیا کیا ستایا
اجل تیرا کر دے گی بالکل صفایا

اجل نے نہ چھوڑا، نہ کسریٰ، نہ دارا
اسی سے سکندر سا فاتح بھی ہارا
ہر ایک لے کے کیا کیا نہ حسرت سدھارا
پڑا رہ گیا سب یوں ہی ٹھاٹھ سارا

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے، تماشا نہیں ہے

wand_stars
Lyrics Explanation, Word Meanings & Summary

This summary is AI-generated • Reviewed for quality.

keyboard_arrow_down

یہ کلام انسان کو غفلت کی نیند سے جگانے اور دنیا کی فانی حقیقت سے روشناس کرانے کے لیے لکھا گیا ہے، جس کا مقصد آخرت کی تیاری کی طرف راغب کرنا ہے۔

اشعار کی تشریح (Lyrics Explanation)

ان اشعار کا مفہوم یہ ہے کہ یہ دنیا دل لگانے یا مستقل رہنے کی جگہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک جائے عبرت ہے جہاں سے ہمیں سبق حاصل کرنا چاہیے۔ شاعر کہتا ہے کہ بڑے بڑے نامور بادشاہ، حسین نوجوان اور ٹھاٹھ والے لوگ مٹی میں مل گئے، اس لیے انسان کو ظاہری خوبصورتی اور دنیاوی فیشن کے دھوکے سے نکل کر اپنے رب سے توبہ کرنی چاہیے۔


الفاظ کے معنی (Word Meanings)

لفظمعنی
عبرتسبق حاصل کرنا یا نصیحت (Lesson)
جاجگہ یا مقام (Place)
مکینرہنے والے یا رہائشی (Residents)
نامورمشہور یا ذی شان (Famous)
اجلموت یا موت کا وقت (Death)
کسریٰ و داراقدیم زمانے کے عظیم و طاقتور بادشاہ
حسرتادھوری خواہش (Unfulfilled desire)
تھانٹھشان و شوکت یا بناؤ سنگھار

خلاصہ (Summary)

اس نظم کا خلاصہ یہ ہے کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے سکندر جیسا فاتح بھی نہ بچ سکا، تو عام انسان کی کیا حیثیت ہے۔ انسان بچپن، جوانی اور بڑھاپے کے مرحلوں میں الجھ کر اپنی اصل منزل یعنی قبر کو بھول جاتا ہے۔ شاعر نصیحت کرتا ہے کہ دنیا کی بے وفائی کو پہچان کر لندن و پیرس کے خواب چھوڑو اور مدینے (دینِ اسلام) سے رشتہ جوڑ کر گناہوں سے توبہ کرو، کیونکہ قبر میں صرف نیک اعمال ہی کام آئیں گے۔

شاعر نے دنیا کو "عبرت کی جا" کیوں کہا ہے اور سکندر کا ذکر کس لیے کیا ہے؟

Read more ↓
Was this page helpful?
شیئر کریں: