, دل ٹھکانہ میرے حضور کا ہے - Shan E Nabi
search
لاگ ان
Get latest updates On WhatsApp

دل ٹھکانہ میرے حضور کا ہے Lyrics In اردو

(دل ٹھکانہ میرے حضور کا ہے, یہ جلوہ خانہ میرے حضور کا ہے)


Written By

avatar
Shan E Nabi Team Desk
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
...

عنوان: دل ٹھکانہ میرے حضور کا ہے

زمرہ: نعت کے بول (لیرکس) نظم کے بول (لیرکس)

مصنف/گیتکار: خالد محمود خالد

نعت خوان/ فنکار: مختلف/نامعلوم

شامل کیا گیا: 03 Feb, 2026 09:41 AM IST

دیکھا گیا: 583

Time to read: 1 min read

بول کی زبان منتخب کریں:

دل ٹھکانہ میرے حضور کا ہے،
یہ جلوہ خانہ میرے حضور کا ہے

ایک پل میں ہزاروں عالم میں،
آنا جانا میرے حضور کا ہے

نعمتیں سب وہی کھلاتے ہیں،
دانہ دانہ میرے حضور کا ہے

مجھ سا عاصی کہاں مدینہ کہاں،
یہ بلانا میرے حضور کا ہے

روز محشر جو بخشواۓ گا،
وہ بہانا میرے حضور کا ہے

حشر میں انکے ساتھ اٹھے گا،
جو دیوانہ میرے حضور کا ہے

جن پہ اتری ہے آیہ تطہیر،
وہ گھرانہ میرے حضور کا ہے

ذکر شامل نماز میں خالد،
پنجگانہ میرے حضور کا ہے
 

wand_stars
Lyrics Explanation, Word Meanings & Summary

This summary is AI-generated • Reviewed for quality.

keyboard_arrow_down

یہ کلام حضورِ اکرم ﷺ کی عالمگیر حاکمیت اور ان کی بے پناہ سخاوت کا تذکرہ ہے، جس میں شاعر خود کو ایک گنہگار کہتے ہوئے آپ ﷺ کے احسانات کا شکر ادا کرتا ہے۔

اشعار کی تشریح (Lyrics Explanation)

شاعر کہتا ہے کہ مومن کا دل دراصل حضور ﷺ کی یاد کا مرکز ہے اور کائنات کی ہر نعمت آپ ﷺ ہی کے وسیلے سے مل رہی ہے۔ یہ آپ ﷺ کا خاص کرم ہے کہ وہ ہم جیسے گنہگاروں کو مدینہ بلاتے ہیں اور روزِ قیامت ہماری مغفرت کا ذریعہ بھی آپ ﷺ کی ذات ہی بنے گی۔


الفاظ کے معنی (Word Meanings)

لفظمعنی
جلوہ خانہنور کے ظاہر ہونے کی جگہ
عاصیگنہگار (Sinner)
روزِ محشرقیامت کا دن
آیہ تطہیرقرآن کی وہ آیت جو اہل بیت کی پاکیزگی میں اتری
پنجگانہپانچ وقت کی (نماز)
بخشوائے گامغفرت کروانا یا معاف کروانا

خلاصہ (Summary)

اس نعت کا خلاصہ یہ ہے کہ دنیا کا نظام ہو یا آخرت کی نجات، سب کچھ نبی کریم ﷺ کی عطا پر منحصر ہے۔ شاعر کے مطابق اہل بیت کا گھرانہ ہو یا پانچ وقت کی نماز میں آپ ﷺ کا ذکر، ہر جگہ حضور ﷺ ہی کی عظمت کے جلوے نظر آتے ہیں، اور جو آپ ﷺ کا سچا دیوانہ ہے وہ حشر میں بھی آپ ﷺ کے ساتھ ہی ہوگا۔

نعت کے آخری حصے کے مطابق، "خالد" (شاعر) کے لیے کون سا ذکر پنجگانہ نماز میں شامل ہے، اور "آیتِ تطہیر" کا تعلق کس کے گھرانے سے ہے؟

Read more ↓
Was this page helpful?
شیئر کریں: