, Nana Lelo Salam Ab Hamara Lyrics In Urdu - Shan E Nabi
search
لاگ ان

نانا لے لو سلام اب ہمارا/Nana Lelo Salam Ab Hamara Lyrics In Urdu

(Nana Lelo Salam Ab Hamara lyrics in Urdu, نانا لے لو سلام اب ہمارا - Sue Karbal Ja Raha Hai Beta Tumhara)


Written By

avatar
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
...

عنوان: Nana Lelo Salam Ab Hamara

زمرہ: کلام کے بول (لیرکس) منقبت کے بول (لیرکس) نعت کے بول (لیرکس) صلوٰۃ و سلام کے بول (لیرکس)

مصنف/گیتکار: شبّیر احسن منوّری

نعت خوان/ فنکار: شبّیر احسن منوّری

شامل کیا گیا: 11 Jul, 2024 12:14 PM IST

دیکھا گیا: 159

translate بول کی زبان منتخب کریں:

نانا لے لو سلام اب ہمارا،
آقا لے لو سلام اب ہمارا،
نانا لے لو سلام اب ہمارا،
سُوۓ کربل جا رہا ہے بیٹا تمہارا

نانا لے لو سلام اب ہمارا،
نانا لے لو سلام اب ہمارا،
نانا لے لو سلام اب ہمارا،
سُوۓ کربل جا رہا ہے ناتی تمہارا

چھ ماہ کا لاڈلا، اصغر بھی ہے ہے ساتھ میں،
عبّاس قاسم بھی ہے، اکبر بھی ہے ساتھ میں،
پھر مدینے میں نہ ہوگا آنا دوبارہ،
نانا لے لو سلام اب ہمارا

نانا لے لو سلام اب ہمارا،
آقا لے لو سلام اب ہمارا،
سُوۓ کربل جا رہا ہے بیٹا تمہارا

نیزے پے قرآن کو، چڑکر سنانے لگے،
گردن کو سجدے میں ہم، اپنی کٹانے چلے،
کربلا میں پورا ہوگا وعدہ ہمارا،
نانا لے لو سلام اب ہمارا

نانا لے لو سلام اب ہمارا،
آقا لے لو سلام اب ہمارا،
سُوۓ کربل جا رہا ہے بیٹا تمہارا

گھر پر میری لاڈلی، صُغریٰ وہ بیمار ہے،
کمزور ہے اس قدر، چلنے سے لاچار ہے،
میری بیٹی کی حفاظت کرنا خُدارا،
نانا لے لو سلام اب ہمارا

نانا لے لو سلام اب ہمارا،
آقا لے لو سلام اب ہمارا،
سُوۓ کربل جا رہا ہے ناتی تمہارا،
نانا لے لو سلام اب ہمارا

پاتا تھا دل یہ سکوں، گُمبد ہرا دیکھ کر،
یعنی درِسرورِ ہر دُسرا دیکھ کر،
یاد آے گا بہت یہ روزہ تمہارا  
نانا لے لو سلام اب ہمارا

نانا لے لو سلام اب ہمارا،
نانا لے لو سلام اب ہمارا
سُوۓ کربل جا رہا ہے بیٹا تمہارا،
نانا لے لو سلام اب ہمارا

Was this page helpful?
شیئر کریں:

نمایاں آرٹسٹ/گیت نگار

سبھی دیکھیں

Manqabat Lyrics

سبھی دیکھیں

Salat O Salam Lyrics

سبھی دیکھیں