मुस्तफ़ा का प्यारा है फ़ातिमा का शहज़ादा
- 1 دن پہلے fiber_manual_record 66 بار دیکھا گیا
,
عنوان: لبیک یا رسول اللہ
زمرہ: کلام کے بول (لیرکس) نعت کے بول (لیرکس)
مصنف/گیتکار: علامہ نثار علی اجاگر
نعت خوان/ فنکار: حافظ طاہر قادری
شامل کیا گیا: 06 Sep, 2025 01:31 PM IST
دیکھا گیا: 1.9K
Time to read: 3 min read
لبیک یا رسول اللہ! لبیک یا رسول اللہ!
لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ!
خود کو مٹا دیں گے، ہم جان لُٹا دیں گے،
ناموسِ آقا پر، ہم سر کٹا دیں گے۔
لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ!
حاضر ہیں، حاضر ہیں، حاضر ہیں ہم!
لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ!
قریہ قریہ، بستی بستی، ذکرِ نبیؐ کا عام کرو،
پیارے آقا کے دیوانو! ہاتھ میں ڈالے ہاتھ چلو،
حبِ نبیؐ کا ہر دل میں، تم جا کے دیپ جلاؤ،
اونچے میں اونچا نبیؐ کا جھنڈا، گھر گھر میں لہراؤ۔
خود کو مٹا دیں گے، ہم جان لُٹا دیں گے،
ناموسِ آقا پر، ہم سر کٹا دیں گے۔
لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ!
حاضر ہیں، حاضر ہیں، حاضر ہیں ہم!
لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ!
ابنِ علیؑ نے کرب و بلا میں، تم کو یہ پیغام دیا،
یاد رکھو، پیارے آقاؐ نے، تم کو پاک نظام دیا،
توڑ دو بازؤں کی قوت کو، ظلم کے ایذاں ڈھاؤ،
اونچے میں اونچا نبیؐ کا جھنڈا، گھر گھر میں لہراؤ۔
خود کو مٹا دیں گے، ہم جان لُٹا دیں گے،
ناموسِ آقا پر، ہم سر کٹا دیں گے۔
لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ!
حاضر ہیں، حاضر ہیں، حاضر ہیں ہم!
لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ!
سبز ہلالی پرچم یارو! ہم کو جان سے پیارا ہے،
اس پر گنبدِ خضریٰ ہو، یہ منشور ہمارا ہے،
اس گنبد کے سائے تلے، تم سارے ایک ہو جاؤ،
نبیؐ کا جھنڈا، امن کا جھنڈا، ہر گھر میں لہراؤ۔
خود کو مٹا دیں گے، ہم جان لُٹا دیں گے،
ناموسِ آقا پر، ہم سر کٹا دیں گے۔
لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ!
حاضر ہیں، حاضر ہیں، حاضر ہیں ہم!
لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ!
لب پہ نعتِ پاک کا نغمہ، کل بھی تھا اور آج بھی ہے،
میرے نبیؐ سے میرا رشتہ، کل بھی تھا اور آج بھی ہے،
بتلا دو تم دشمنِ نبیؐ کو، غیرتِ مسلم زندہ ہے،
دین پہ مر مٹنے کا جذبہ، کل بھی تھا اور آج بھی ہے۔
خود کو مٹا دیں گے، ہم جان لُٹا دیں گے،
ناموسِ آقا پر، ہم سر کٹا دیں گے۔
لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ!
حاضر ہیں، حاضر ہیں، حاضر ہیں ہم!
لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ!
رنگ برنگے جھنڈے چھوڑو، تھام لو گنبد والا،
ہم سے راضی ہو جائے گا، شاہِ مدینہؐ والا،
اس پرچم کے سائے تلے، تم مل کر قدم بڑھاؤ،
اونچے میں اونچا نبیؐ کا جھنڈا، گھر گھر میں لہراؤ۔
خود کو مٹا دیں گے، ہم جان لُٹا دیں گے،
ناموسِ آقا پر، ہم سر کٹا دیں گے۔
لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ!
حاضر ہیں، حاضر ہیں، حاضر ہیں ہم!
لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ!
This summary is AI-generated • Reviewed for quality.
یہ کلام نبیِ کریم ﷺ کی حرمت اور ناموس کی حفاظت کے لیے ایک پُر جوش عہد ہے، جس میں مسلمان اپنے آقا ﷺ سے وفاداری اور عشق کا اظہار کرتے ہوئے اپنی جان تک قربان کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہیں۔
Lyrics Explanation (تشریح)
ان اشعار میں پیغام دیا گیا ہے کہ حضور ﷺ کی محبت کا چراغ ہر دل میں روشن کیا جائے اور مسلکی یا گروہی تقسیم کے جھنڈے چھوڑ کر صرف گنبدِ خضریٰ کے سائے تلے متحد ہو جائیں۔ یہ کلام ظلم کے خلاف آواز اٹھانے اور ہر گھر میں امن و سلامتی کا نبویؐ پرچم لہرانے کی ترغیب دیتا ہے۔
Word Meanings (الفاظ کے معنی)
| لفظ | معنی (English/Urdu) |
|---|---|
| لبیک | میں حاضر ہوں / I am present |
| ناموس | عزت و حرمت / Honor |
| قریہ قریہ | گاؤں گاؤں / Village to village |
| ایذاں | تکلیفیں / مٹانا (Oppressions) |
| منشور | مقصد / Manifesto |
| غیرت | خودداری / Self-respect |
| حبِ نبیؐ | حضور ﷺ کی محبت / Love of Prophet |
Summary (خلاصہ)
اس کلام کا خلاصہ یہ ہے کہ مسلمانوں کا اصل رشتہ اور پہچان صرف نبیِ اکرم ﷺ کی ذاتِ گرامی سے ہے۔ یہ نظم ہمیں سبق دیتی ہے کہ ہم اپنے اختلافات مٹا کر ایک ہو جائیں اور دشمنِ نبی کو یہ بتا دیں کہ دین کی خاطر مر مٹنے کا جذبہ آج بھی زندہ ہے۔ یہ کلام درحقیقت عشقِ رسول ﷺ میں ڈوب کر جینے اور ان کے لائے ہوئے پاک نظام کو عام کرنے کی پکار ہے۔
نعت کے آخری مصرعوں میں "رنگ برنگے جھنڈے" چھوڑ کر کون سا پرچم تھامنے کی بات کی گئی ہے، اور اس کا مقصد کیا بتایا گیا ہے؟