मुस्तफ़ा का प्यारा है फ़ातिमा का शहज़ादा
- 1 دن پہلے fiber_manual_record 59 بار دیکھا گیا
,
عنوان: دِکھا دے یا الہی مجھ کو رُوئے مفتی اعظم
زمرہ: نعت کے بول (لیرکس) منقبت کے بول (لیرکس)
مصنف/گیتکار: اسد اقبال کلکتوی
نعت خوان/ فنکار: اسد اقبال کلکتوی
شامل کیا گیا: 09 Jan, 2023 12:43 PM IST
دیکھا گیا: 2K
Time to read: 2 min read
دِکھا دے یا الہی مجھ کو رُوئے مفتی اعظم
دِکھا دے یا الہی مجھ کو رُوئے مفتی اعظم
نظر کو آج تک ہے جستجوئے مفتی اعظم
نظر کو آج تک ہے جستجوئے مفتی اعظم
مفتی اعظم زندہ باد، مفتی اعظم زندہ باد
مفتی اعظم زندہ باد، مفتی اعظم زندہ باد
جو پوچھا حضرتِ دل سے کِدھر جاتے ہو بتلاؤ
جو پوچھا حضرتِ دل سے کِدھر جاتے ہو بتلاؤ
دل صاحب نے فرمایا، سوئے مفتی اعظم
دل صاحب نے فرمایا، سوئے مفتی اعظم
مفتی اعظم زندہ باد، مفتی اعظم زندہ باد
مفتی اعظم زندہ باد، مفتی اعظم زندہ باد
میں اپنی زندگی کے واسطے معراج سمجھوں گا
میں اپنی زندگی کے واسطے معراج سمجھوں گا
ملے قسمت سے جو آبِ وضوئے مفتی اعظم
ملے قسمت سے جو آبِ وضوئے مفتی اعظم
مفتی اعظم زندہ باد، مفتی اعظم زندہ باد
مفتی اعظم زندہ باد، مفتی اعظم زندہ باد
ہو جس کے دل میں شامِ مصلکِ احمد رضا روشن
ہو جس کے دل میں شامِ مصلکِ احمد رضا روشن
وہی محسوس کر پائے گا بُوئے مفتی اعظم
وہی محسوس کر پائے گا بُوئے مفتی اعظم
مفتی اعظم زندہ باد، مفتی اعظم زندہ باد
مفتی اعظم زندہ باد، مفتی اعظم زندہ باد
وہ جن کا نام سنتے ہی منافق کانپ جاتے ہیں
وہ جن کا نام سنتے ہی منافق کانپ جاتے ہیں
ہے کس میں دم کہ ٹھہرے روبروئے مفتی اعظم
ہے کس میں دم کہ ٹھہرے روبروئے مفتی اعظم
مفتی اعظم زندہ باد، مفتی اعظم زندہ باد
مفتی اعظم زندہ باد، مفتی اعظم زندہ باد
اسد چلئے کرے مل کر منظر آج جنت کا
اسد چلئے کرے مل کر منظر آج جنت کا
بنا ہے ارضِ جنت آج کوئے مفتی اعظم
بنا ہے ارضِ جنت آج کوئے مفتی اعظم
مفتی اعظم زندہ باد، مفتی اعظم زندہ باد
مفتی اعظم زندہ باد، مفتی اعظم زندہ باد
This summary is AI-generated • Reviewed for quality.
یہ منقبت مفتیِ اعظم ہند (حضرت مصطفیٰ رضا خان) کی شان، ان سے عقیدت اور ان کے دربار کی عظمت کا بیان ہے، جس میں ان کے رخِ مبارک کی زیارت اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔
اس کلام کا مطلب ہے کہ شاعر کا دل اور نظر صرف مفتیِ اعظم کے چہرے کے دیدار اور ان کی گلی کی طرف جانے کے لیے بے چین ہیں۔ ان کے وضو کا پانی ملنا زندگی کی سب سے بڑی کامیابی (معراج) ہے، اور جو لوگ اعلیٰ حضرت احمد رضا کے راستے (مسلک) پر چلتے ہیں، وہی ان کی روحانیت کو محسوس کر سکتے ہیں۔
| الفاظ (Word) | معانی (Meaning) |
|---|---|
| رُوئے | چہرہ (Face) |
| جستجوئے | تلاش یا چاہت (Search/Desire) |
| سوئے | کی طرف (Towards) |
| معراج | بلند مقام / کامیابی (Highest Peak) |
| آبِ وضوئے | وضو کا پانی (Ablution Water) |
| بُوئے | خوشبو (Fragrance) |
| منافق | ظاہر میں دوست باطن میں دشمن / جھوٹا (Hypocrite) |
| روبروئے | آمنے سامنے (In Front of) |
| ارضِ | زمین (Land) |
| کوئے | گلی یا کوچہ (Street/Lane) |
شاعر 'اسد' اپنے دل کی دیوانگی کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان کی ہر دھڑکن اور نظر مفتیِ اعظم کی دیوانی ہے۔ ان کا راستہ حق کا راستہ ہے جس سے دین کے دشمن اور منافق کانپتے ہیں، اور ان کی گلی کا نظارہ کسی جنت کے نظارے سے کم نہیں ہے کیونکہ ان کا کوچہ آج جنت کی زمین بن چکا ہے۔
شاعر کے مطابق کس طرح کے لوگ مفتی اعظم کی روحانیت (خوشبو) کو محسوس کر سکتے ہیں، اور ان کی گلی (کوئے) کو کس کے برابر بتایا گیا ہے؟