मुस्तफ़ा का प्यारा है फ़ातिमा का शहज़ादा
- 1 دن پہلے fiber_manual_record 68 بار دیکھا گیا
,
عنوان: بَگِیّا ما کویلیا بھورے بھورے
زمرہ: کلام کے بول (لیرکس) نعت کے بول (لیرکس)
مصنف/گیتکار: شمیم رضا فیضی
نعت خوان/ فنکار: شمیم رضا فیضی
شامل کیا گیا: 09 Jun, 2024 10:08 AM IST
دیکھا گیا: 1.2K
Time to read: 1 min read
بَگِیّا ما کویلیا بھورے بھورے،
مستی میں پُکارے نبی نبی
سورج بولے ایک ہم ہی نہیں،
پڑھے چاند ستارے نبی نبی
دھرتی پہ نبی جی آوت ہیں،
کعبے کو فرشتے سجاوت ہیں،
سب حورو ملک جھومیں گائیں،
آمنہ کے دوارے نبی نبی
پیغامِ الٰہی سناوت ہیں،
کلمے کی بسوریاں بجاوت ہیں،
یہی کہہ کے بُت گریں منہ کے بَل،
دیکھو آئیے گئے پیارے نبی نبی
کمزور تھی اُٹھنی پیچھے تھی،
جب چلے آقا تو آگے تھے،
لے کے نُوری سواری تھر تھر بھاگے،
ہے پُشت پہ پیارے نبی نبی
بَگِیّا ما کویلیا بھورے بھورے،
مستی میں پکارے نبی نبی
This summary is AI-generated • Reviewed for quality.
یہ خوبصورت نعت حضور اکرم ﷺ کی ولادتِ با سعادت کے موقع پر کائنات کی ہر شے میں چھائی خوشی کو ایک سادہ اور میٹھے دیہاتی لہجے میں بیان کرتا ہے۔
ان اشعار میں شاعر کہتا ہے کہ باغ کی کوئل سے لے کر چاند، سورج اور ستاروں تک، سب نبی ﷺ کے نام کا ذکر کر رہے ہیں۔ آپ ﷺ کی آمد پر فرشتوں نے کعبہ سجایا اور بی بی آمنہ کے دروازے پر حور و ملک نے جھوم کر استقبال کیا، یہاں تک کہ آپ ﷺ کی برکت سے کمزور اونٹنی بھی تیز رفتار ہو گئی۔
| لفظ | معنی |
|---|---|
| بھورے بھورے | سویرے سویرے (صبحِ صادق) |
| آوت ہیں | آ رہے ہیں |
| دوارے | دروازہ یا چوکھٹ |
| ملک | فرشتے |
| بسوریاں | بانسری (مراد میٹھی آواز) |
| بُت | مورتیاں |
| اُٹھنی | اونٹنی |
| پُشت | پیٹھ |
اس نعت کا خلاصہ یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی تشریف آوری صرف انسانوں کے لیے نہیں بلکہ چرند، پرند اور مظاہرِ فطرت کے لیے بھی بہت بڑی خوشخبری تھی۔ آپ ﷺ کے آنے سے کفر کے بت سرنگوں ہو گئے اور پوری کائنات آپ ﷺ کے نور اور تذکرے سے مہک اٹھی۔