, زمین فلک ماہ و اختر حسین والے ہیں - Shan E Nabi
search
لاگ ان

زمین فلک ماہ و اختر حسین والے ہیں Lyrics In اردو

(زمین فلک ماہ و اختر حسین والے ہیں, یہ کائنات کے منظر حسین والے ہیں)


Written By

avatar
Shan E Nabi Team Desk
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
...

عنوان: زمین فلک ماہ و اختر حسین والے ہیں

زمرہ: نعت کے بول (لیرکس)

مصنف/گیتکار: مختلف/نامعلوم

نعت خوان/ فنکار: مختلف/نامعلوم

شامل کیا گیا: 08 Aug, 2023 02:09 PM IST

دیکھا گیا: 166

Time to read: 1 min read

بول کی زبان منتخب کریں:

زمین فلک ماہ و اختر حسین والے ہیں،
یہ کائنات کے منظر حسین والے ہیں

یزیدیت سے ہے انکار بچے بچے کو،
ہمارے گھر کے سب اصغر حسین والے ہیں

ہوا سے کہہ دو وہ آ جائے آندھیاں لے کر،
مرے چراغ کے تیور حسین والے ہیں

کاٹ تو سکتے ہیں لیکن جھُکا نہیں سکتے،
ہمارے جسم پہ یہ سر حسین والے ہیں

تم اپنی کثرتِ تعداد پہ نہ اِتراوٴ،
سنو ہمارے ۷۲ حسین والے ہیں

حسینیوں کو پلائیں گے جامِ کوثر کا،
حضور صاحبِ کوثر حسین والے ہیں

غمِ حسین کا ماتم تو ہم نہیں کرتے،
ہم ان کی راہ پہ چل کر حسین والے ہیں

وہ ظلم کر کے روش پہ ہیں قائم،
ہم ان کے ظلم کو سہ کر حسین والے ہیں

میری نوا ہے فریدی حسینیت کا فروغ،
زبان و فکر کے جوہر حسین والے ہیں

رضا و حامد و نوری، مفسرِ اعظم،
ہمارے حضرتِ اختر حسین والے ہیں

رضا و حامد اور مجاہدِ ملت،
ہمارے حبیبِ ملت حسین والے ہیں

wand_stars
Lyrics Explanation, Word Meanings & Summary

This summary is AI-generated • Reviewed for quality.

keyboard_arrow_down

یہ کلام نواسہٴ رسول، جگر گوشہٴ بتول، سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی، حق پرستی اور بے مثال صبر کا نہایت شاندار بیان ہے۔

اشعار کی تشریح (Lyrics Explanation)

اس کلام کا مفہوم ہے کہ زمین، آسمان، چاند اور تارے سب امام حسین رضی اللہ عنہ کی عظمت کے گواہ ہیں اور کائنات کا ہر منظر ان کے نور سے روشن ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ سچا حسینی وہ ہے جو باطل اور ظلم کے آگے سر کٹا تو سکتا ہے لیکن جھکا نہیں سکتا، اور اپنے گھر کے بچوں کی تربیت بھی اسی حسینی جذبے پر کرتا ہے۔


الفاظ کے معنی (Word Meanings)

الفاظ (Word)معنی (Urdu / English Meaning)
فلکآسمان (Sky / Heavens)
ماہ و اخترچاند اور تارے (Moon and Stars)
یزیدیتظلم، ناانصافی اور باطل کا نظام (Oppression / Falsehood)
اصغرامام حسین کے سب سے چھوٹے صاحبزادے (اشارہ: چھوٹا بچہ)
تیورانداز، روش یا حوصلہ (Attitude / Spirit)
کثرتِ تعدادگنتی یا تعداد کی زیادتی (Majority in number)
جامِ کوثرجنت کی نہر کا پانی (Heavenly drink)
روشطریقہ، چلن یا راستہ (Way / Trend)
نواآواز، پکار یا نغمہ (Voice / Melody)
فروغترقی، پھیلاؤ یا بڑھاوا دینا (Promotion / Elevation)

خلاصہ (Summary)

امام حسین رضی اللہ عنہ کی ذاتِ مبارکہ حق، صبر اور قربانی کی وہ اعلیٰ مثال ہے جس نے دنیا کو باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا حوصلہ دیا۔ شاعر 'فریدی' کہتے ہیں کہ دشمن اپنی ظاہری تعداد پر نہ اترائے کیونکہ کربلا کے ۷۲ (بہتر) نفوس ہر دور کے باطل لشکر پر بھاری ہیں، اور ہم ان کے نقشِ قدم اور اصولوں پر چل کر ہی حقیقی معنوں میں حسینی کہلانے کے حقدار بنتے ہیں۔

اس کلام کے مطابق، شاعر نے حق کے راستے پر چلنے والے کربلا کے کتنے جانبازوں (حسینیوں) کا ذکر کیا ہے؟

Read more ↓
Was this page helpful?
شیئر کریں:

نمایاں آرٹسٹ/گیت نگار

سبھی دیکھیں