ठंडी ठंडी हवा रहमतों की चली
- 3 گھنٹے پہلے fiber_manual_record 7 بار دیکھا گیا
,
عنوان: چمکا ماہِ نور کا ہلال
زمرہ: نعت کے بول (لیرکس)
مصنف/گیتکار: اویس رضا قادری
نعت خوان/ فنکار: اویس رضا قادری
شامل کیا گیا: 16 Aug, 2026 06:06 PM IST
دیکھا گیا: 7
Time to read: 2 min read
یا رسول اللہ مرحبا مرحبا،
یا حبیب اللہ مرحبا مرحبا۔
بے کسوں سے ہے جنہیں پیار، وہی آئے ہیں،
جو دو عالم کے ہیں غم خوار، وہی آئے ہیں۔
ایک نظر آسماں پر ڈال، مرحبا،
چمکا ماہِ نور کا ہلال، مرحبا مرحبا۔
یا رسول اللہ مرحبا مرحبا،
یا حبیب اللہ مرحبا مرحبا۔
جھنڈے لگاؤ، گلیاں سجاؤ،
کر لو چراغاں، گھر جگمگاؤ،
راضی ہوگا ربِ ذوالجلال، مرحبا۔
یا رسول اللہ مرحبا مرحبا،
یا حبیب اللہ مرحبا مرحبا۔
محفل سجائیں، نعتیں سنائیں،
آقا کی آمد کی دھوم مچائیں،
روز و شب یہی ہو اپنا حال، مرحبا۔
یا رسول اللہ مرحبا مرحبا،
یا حبیب اللہ مرحبا مرحبا۔
لا ریب نبیوں کے سالار آئے،
آئے دو عالم کے غم خوار آئے،
شاہکارِ ربِ ذوالجلال، مرحبا۔
یا رسول اللہ مرحبا مرحبا،
یا حبیب اللہ مرحبا مرحبا۔
عاشق کے دل جگمگانے لگے ہیں،
دیکھو ذرا مسکرانے لگے ہیں،
دیدنی ہیں ان کے خد و خال، مرحبا۔
یا رسول اللہ مرحبا مرحبا،
یا حبیب اللہ مرحبا مرحبا۔
صدقۂ ولادت کا جلوہ دکھا دو،
دل کی لگی اب تو آقا بجھا دو،
دکھلا دو اپنا اب جمال، مرحبا۔
یا رسول اللہ مرحبا مرحبا،
یا حبیب اللہ مرحبا مرحبا۔
جود و سخاوت ہے عادت تمہاری،
پھیلائے دامن کھڑے ہیں بھکاری،
کر دو کرم آمنہ کے لال، مرحبا۔
یا رسول اللہ مرحبا مرحبا،
یا حبیب اللہ مرحبا مرحبا۔
جامِ شہادت پیا ہے جنہوں نے،
اہلِ سنت کو جِلا دی انہوں نے،
یاد آئیں گے وہ ہر سال، مرحبا۔
یا رسول اللہ مرحبا مرحبا،
یا حبیب اللہ مرحبا مرحبا۔
شادی کے نغمے سناتے رہیں گے،
جشنِ ولادت مناتے رہیں گے،
وار دیں گے تم پہ جان و مال، مرحبا۔
یا رسول اللہ مرحبا مرحبا،
یا حبیب اللہ مرحبا مرحبا۔
پڑھنے لگا جب عبید ان کی نعتیں،
ہونے لگیں چار سو اس کی باتیں،
فیضِ رضا کا ہے سب کمال، مرحبا۔
یا رسول اللہ مرحبا مرحبا،
یا حبیب اللہ مرحبا مرحبا۔
This summary is AI-generated • Reviewed for quality.
یہ نعت حضورِ اکرم ﷺ کی ولادتِ باسسعادت کی خوشی میں جشن منانے، آپ کی شان میں محفلیں سجانے اور آپ کے در سے فیض پانے کی عقیدت کا ایک خوبصورت اظہار ہے۔
ان اشعار کا مطلب یہ ہے کہ بے سہاروں کے غم خوار اور تمام نبیوں کے سالار حضرت محمد ﷺ دنیا میں تشریف لائے ہیں۔ آپ ﷺ کی آمد کی مسرت میں گلیاں سجانے، چراغاں کرنے اور رات دن آپ کی نعتیں پڑھ کر محبت کا اظہار کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔
| Word (لفظ) | Meaning (معنی) |
|---|---|
| غم خوار (Gham Khaar) | درد بانٹنے والا / ہمدرد |
| ماہِ نور کا ہلال (Mah-E-Noor ka Hilal) | نور کا چاند / روشنی کا ہلالی چاند |
| چراغاں (Charaghan) | روشنی کرنا / دیے جلانا |
| دیدنی (Deedani) | دیکھنے کے لائق / خوبصورت |
| جود و سخاوت (Jood-O-Sakhawat) | فیاضی، بخشش اور دریا دلی |
یہ نعت حضور ﷺ سے عشق و محبت اور جشنِ میلاد النبی ﷺ کی شان میں کہی گئی ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ ہم ہمیشہ آپ ﷺ کی آمد کے نغمے سناتے رہیں گے اور اپنی جان و مال آقا پر قربان کرتے رہیں گے، کیونکہ آپ کی سخاوت اور کرم ہی ہمارا سب کچھ ہے۔
اس نعت میں حضور ﷺ کی آمد کی خوشی میں گھروں کو کس طرح جگمگانے اور گلیوں کو سجانے کا حکم دیا گیا ہے؟