, زندگی یہ نہیں ہے کسی کے لیے - Shan E Nabi
search
لاگ ان
Get latest updates On WhatsApp

زندگی یہ نہیں ہے کسی کے لیے Lyrics In اردو

(زندگی یہ نہیں ہے کسی کے لیے, زندگی ہے نبی کی نبی کے لیے)


Written By

avatar
Shan E Nabi Team Desk
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
...

عنوان: زندگی یہ نہیں ہے کسی کے لیے

زمرہ: نعت کے بول (لیرکس)

مصنف/گیتکار: اختر رضا خان ازہری

نعت خوان/ فنکار: اویس رضا قادری

شامل کیا گیا: 05 Aug, 2023 10:44 AM IST

دیکھا گیا: 620

Time to read: 2 min read

بول کی زبان منتخب کریں:

زندگی یہ نہیں ہے کسی کے لیے،
زندگی ہے نبی کی، نبی کے لیے۔

ناسمجھ مرتا ہے زندگی کے لیے،
جینا مرنا ہے سب کچھ نبی کے لیے۔

چاندنی چار دن ہے سبھی کے لیے،
ہے سدا چاند عبدٌ نبی کے لیے۔

"أنتَ فِیہِم" کے دامن میں منکِر بھی ہیں،
ہم ہیں عشرتِ دائمی کے لیے۔

عیش کر لو یہاں منکرو چار دن،
مر کے ترسو گے اس زندگی کے لیے۔

داغِ عشقِ نبی لے چلو قبر میں،
ہے چراغِ لحد روشنی کے لیے۔

نقشِ پائے سگانِ نبی دیکھیے،
یہ پتہ ہے بہت رہبری کے لیے۔

مسلکِ اعلیٰ حضرت سلامت رہے،
ایک پہچان دینِ نبی کے لیے۔

مسلکِ اعلیٰ حضرت پہ قائم رہو،
زندگی دی گئی ہے اسی کے لیے۔

صلحِ کُلی نبی کا نہیں سنّیوں،
سنّی مسلم ہے سچا نبی کے لیے۔

وہ بلاتا ہے، کوئی یہ آواز دے،
دم میں جا پہنچوں میں حاضری کے لیے۔

آئے نسیمِ صبا ان سے کہہ دے ذرا،
مضطرب ہے گدا حاضری کے لیے۔

جن کے دل میں ہے عشقِ نبی کی چمک،
وہ ترستا نہیں چاندنی کے لیے۔

جن کے دل میں ہیں جلوے ترے عشق کے،
وہ ہیں نجمِ زماں روشنی کے لیے۔

اخترِ قادری خُلد میں چل دیا،
خُلد وہ ہے ہر ایک قادری کے لیے۔

wand_stars
Lyrics Explanation, Word Meanings & Summary

This summary is AI-generated • Reviewed for quality.

keyboard_arrow_down

یہ نعتِ پاک انسانی زندگی کا اصل مقصد سمجھاتی ہے کہ ایک سچے مومن کا جینا اور مرنا صرف اور خود کو حضور ﷺ کی محبت، ان کی سنت اور وفاداری کے لیے وقف کر دینا ہے۔

اشعار کی تشریح (Lyrics Explanation)

ان اشعار کا مطلب ہے کہ یہ دنیاوی اور مادی زندگی اصل زندگی نہیں ہے، بلکہ حقیقی زندگی تو نبی کریم ﷺ کی ذات کے لیے جینا اور مرنا ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ جو لوگ اپنی قبر میں حضور ﷺ کے عشق کا داغ (محبت کی نشانی) لے کر جائیں گے، ان کے لیے وہی محبت قبر کا چراغ بن کر روشنی کرے گی، جبکہ منکرین موت کے بعد اس سچی روحانی زندگی کے لیے ترسیں گے۔


الفاظ کے معنی (Word Meanings)

لفظ (Word)معنی (Meaning)
عبدٌ نبینبی کا بندہ / نبی کا خادم
عشرتِ دائمیہمیشہ رہنے والی خوشی یا سکون
چراغِ لحدقبر کا دیپک / قبر کی روشنی
سگانِ نبینبی کے در کے وفادار (کتے)
رہبریراستہ دکھانا / رہنمائی
صلحِ کُلیسب کے ساتھ بلا تفریقِ حق و باطل سمجھوتہ کر لینا
مضطرببے چین / بے قرار
خُلدجنت / بہشت

خلاصہ (Summary)

اس کلام میں 'مسلکِ اعلیٰ حضرت' پر سختی سے قائم رہنے کی تاکید کی گئی ہے کیونکہ اسے دینِ نبی ﷺ کی سچی اور خالص پہچان بتایا گیا ہے۔ شاعر 'اختر' (تاج الشریعہ حضرت اختر رضا خان) آخر میں کہتے ہیں کہ جس کے دل میں عشقِ مصطفیٰ ﷺ کی چمک ہوتی ہے، وہ دنیا کی عارضی چمک دمک (چاندنی) کا محتاج نہیں رہتا اور ایسا سچا عاشقِ رسول مرنے کے بعد سیدھا جنت (خُلد) کا حقدار بنتا ہے۔

لیرکس کے مطابق قبر (لحد) میں روشنی کے لیے انسان کو اپنے ساتھ کیا لے کر جانا چاہیے؟

Read more ↓
Was this page helpful?
شیئر کریں: