, یہ کہتی تھی گھر گھر میں جا کر حلیمہ - Shan E Nabi
search
لاگ ان
Get latest updates On WhatsApp

یہ کہتی تھی گھر گھر میں جا کر حلیمہ Lyrics In اردو

(یہ کہتی تھی گھر گھر میں جا کر حلیمہ, میرے گھر میں خیرُالورا آ گئے ہیں)


Written By

avatar
Shan E Nabi Team Desk
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
...

عنوان: یہ کہتی تھی گھر گھر میں جا کر حلیمہ

زمرہ: نعت کے بول (لیرکس)

مصنف/گیتکار: نور الحسن

نعت خوان/ فنکار: اویس رضا قادری

شامل کیا گیا: 19 Aug, 2023 10:47 AM IST

دیکھا گیا: 349

Time to read: 1 min read

بول کی زبان منتخب کریں:

یہ کہتی تھی گھر گھر میں جا کر حلیمہ،
میرے گھر میں خیرُالورا آ گئے ہیں،
بڑے عوض پر ہے میرا اب مقدر،
میرے گھر حبیبِ خدا آ گئے ہیں

اٹھی چار سُو رحمتوں کی گھٹائیں،
معطر معطر ہیں ساری فضائیں،
خوشی میں یہ جبریل نغمے سنائیں،
وہ شافعِ روزِ جزا آ گئے ہیں

یہ ظلمت سے کہہ دو کہ ڈیرے اٹھا لے،
کہ ہے ہر طرف اب اُجالے اُجالے،
کہا جن کو حق نے سِراجاً منیرا،
میرے گھر وہ نورِ خدا آ گئے ہیں

مقرب ہیں بے شک خلیل و نجی بھی،
بڑی شان والے کلیم و مسیح بھی،
لئے عرش نے جن کے قدموں کے بوسے،
وہ اُمّی لقب مصطفیٰ آ گئے ہیں

ہے سن کر سخی آپ کا آستانہ،
ہے دامن پسارے ہوئے سب زمانہ،
نواسوں کا صدقہ، نگاہِ کرم ہو،
ترے در پہ ترے گدا آ گئے ہیں

خدا کے کرم سے نکیریں آ کر،
کہیں گے زیارت کا مُزدہ سنا کر،
اُٹھو بحرِ تعظیم، نورُالحسن اب،
لحد میں رسولِ خدا آ گئے ہیں

wand_stars
Lyrics Explanation, Word Meanings & Summary

This summary is AI-generated • Reviewed for quality.

keyboard_arrow_down

یہ نعتِ مبارکہ حضرت حلیمہ سعدیہ (رضی اللہ عنہا) کی اس بے پایاں خوشی کا اظہار ہے جب حضور ﷺ ان کے گھر تشریف لائے۔ اس میں آپ ﷺ کی آمد سے کائنات میں آنے والی بہار اور آپ ﷺ کے بلند مقام و مرتبہ کا ذکر کیا گیا ہے۔

اشعار کی تشریح (Lyrics Explanation)

ان اشعار کا مطلب ہے کہ حضرت حلیمہؓ خوشی سے نہال ہو کر اعلان کر رہی ہیں کہ آج ان کے مقدر کا ستارہ چمک اٹھا ہے کیونکہ اللہ کے حبیبؐ ان کے گھر تشریف لائے ہیں۔ شاعر کہتا ہے کہ آپ ﷺ کی آمد سے جہالت کی تاریکیاں ختم ہو گئیں اور کائنات کی تمام فضائیں آپ ﷺ کی خوشبو سے مہک اٹھی ہیں۔


الفاظ کے معنی (Word Meanings)

لفظمعنی (English/Hindi)
خیرُالوراتمام مخلوق میں سب سے بہتر / Best of creation
شافعِ روزِ جزاقیامت کے دن شفاعت کرنے والے / Intercessor
ظلمتاندھیرا / Darkness
سراجاً منیراروشن چراغ / Radiant Lamp
مزدہخوشخبری / Good News
گدافقیر یا مانگنے والا / Beggar

خلاصہ (Summary)

اس نعت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضور ﷺ کی تشریف آوری سے پوری کائنات میں رحمت کی گھٹائیں چھا گئیں اور 'امی لقب' مصطفیٰ ﷺ نے آ کر دنیا کو نور سے بھر دیا۔ شاعر 'نور الحسن' اس آرزو کا اظہار کرتے ہیں کہ جب قبر میں فرشتے (نکیرین) دیدارِ مصطفیٰ ﷺ کی خوشخبری دیں، تو وہ تعظیم کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

شاعر نے اندھیرے (ظلمت) سے کیا کرنے کو کہا ہے اور نبی ﷺ کو کس لقب سے یاد کیا ہے جن کے قدموں کو عرش نے چوما؟

Read more ↓
Was this page helpful?
شیئر کریں:

نمایاں آرٹسٹ/گیت نگار

سبھی دیکھیں