चमका माह-ए-नूर का हिलाल
- 3 گھنٹے پہلے fiber_manual_record 7 بار دیکھا گیا
,
عنوان: ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا رحمتوں کی چلی
زمرہ: نعت کے بول (لیرکس)
مصنف/گیتکار: علامہ صائم چشتی
نعت خوان/ فنکار: سہیلہ ظہیر عثمان عبید قادری
شامل کیا گیا: 16 Aug, 2026 05:42 PM IST
دیکھا گیا: 7
Time to read: 1 min read
ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا رحمتوں کی چلی،
بن کے موجِ کرم، مصطفیٰ آ گئے۔
حل میری ہو گئیں خود بخود مشکلیں،
سارے عالم کے مشکل کشا آ گئے۔
آ گئے، آ گئے، مصطفیٰ آ گئے۔
آمنہ کا مقدر سنوارا گیا،
گود میں چاند جس کی اتارا گیا،
حور و غلماں سلامی کو جھکنے لگے،
پڑھتے رضواں صلِّ علیٰ آ گئے۔
آ گئے، آ گئے، مصطفیٰ آ گئے۔
دونوں عالم کی قسمت بدلنے لگی،
نور میں ساری کونین ڈھلنے لگی،
خوش مقدر، حلیمہ مبارک تجھے،
گود میں تیری خیر الوریٰ آ گئے۔
آ گئے، آ گئے، مصطفیٰ آ گئے۔
بن گئی ہے زمیں رشکِ باغِ جنّت،
سج گئے آسماں، کھل اٹھا گلستاں،
مانگ لو رحمتیں، کھول لو جھولیاں،
دینے خیرات حاجت روا آ گئے۔
آ گئے، آ گئے، مصطفیٰ آ گئے۔
آج کوئی بھی سائم نہ خالی رہے،
سب مرادیں ملیں، ہر مصیبت ٹلے،
مدنی آقا کی آمد کا صدقہ ملے،
بھیک لینے کو ہم یا خدا آ گئے۔
آ گئے، آ گئے، مصطفیٰ آ گئے۔
This summary is AI-generated • Reviewed for quality.
یہ کلام حضور اکرم ﷺ کی آمدِ مسعود، آپ کی بے پناہ رحمت اور آپ کے فیض و کرم کا ایک دلکش بیان ہے، جس میں کائنات کے ذرے ذرے کو آقا ﷺ کے استقبال میں جھومتے دکھایا گیا ہے۔
ان اشعار کا مطلب یہ ہے کہ حضور ﷺ کی تشریف آوری سے رحمتوں کی ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں اور تمام مشکلیں خود بخود حل ہو گئیں۔ آپ ﷺ کی آمد سے بی بی آمنہ اور بی بی حلیمہ کا مقدر سنور گیا اور پوری کائنات نور میں ڈوب گئی ہے۔
| Word (لفظ) | Meaning (معنی) |
|---|---|
| موجِ کرم (Mauj-E-Karam) | کرم یا رحمت کی لہر |
| مشکل کشا (Mushkil Kusha) | مشکلیں آسان کرنے والے |
| حور و غلماں (Hoor-O-Ghulman) | جنت کی حوریں اور خادم فرشتے |
| خیر الوریٰ (Khair-Ul-Wara) | تمام انسانوں میں سب سے بہتر (نبی ﷺ) |
| حاجت روا (Hajat-Rawa) | حاجات اور ضرورتیں پوری کرنے والے |
یہ نعت نبی کریم ﷺ کی ولادت کی خوشیوں پر مبنی ہے، جہاں شاعر بیان کرتا ہے کہ آپ کی آمد سے زمین جنت کا رشک بن گئی ہے۔ شاعر التجا کرتا ہے کہ اس بابکت موقع پر اپنی جھولیاں پھیلا کر آقا ﷺ کے در سے رحمتیں اور مرادیں مانگ لو، کیونکہ وہ سب کی حاجتیں پوری کرنے تشریف لائے ہیں۔
اس نعت میں کس کا مقدر سنورنے اور کس کی گود میں خیرالوریٰ ﷺ کے آنے کا ذکر کیا گیا ہے؟