, پائی شبِ برأت یہ قسمت کی بات ہے - Shan E Nabi
search
لاگ ان
Get latest updates On WhatsApp

پائی شبِ برأت یہ قسمت کی بات ہے Lyrics In اردو

(پائی شبِ برأت یہ قسمت کی بات ہے, جاگوں گا ساری رات عبادت کی رات ہے)


Written By

avatar
Shan E Nabi Team Desk
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
...

عنوان: پائی شبِ برأت یہ قسمت کی بات ہے

زمرہ: کلام کے بول (لیرکس) نعت کے بول (لیرکس)

مصنف/گیتکار: مختلف/نامعلوم

نعت خوان/ فنکار: راؤ علی حسنین

شامل کیا گیا: 23 Feb, 2024 05:57 AM IST

دیکھا گیا: 812

Time to read: 1 min read

بول کی زبان منتخب کریں:

شبِ برأت، شبِ برأت
شبِ برأت، شبِ برأت

پائی شبِ برأت یہ قسمت کی بات ہے
جاگوں گا ساری رات، عبادت کی رات ہے

پائی شبِ برأت یہ قسمت کی بات ہے

شبِ برأت، شبِ برأت
شبِ برأت، شبِ برأت

مرضِ گناہ گاری سے توبہ کروں گا میں
فرمانِ مصطفٰی ہے، شفاعت کی رات ہے

جاگوں گا ساری رات، عبادت کی رات ہے
پائی شبِ برأت یہ قسمت کی بات ہے

شبِ برأت، شبِ برأت
شبِ برأت، شبِ برأت

ہو گی قبول سارے طالبگاروں کی فریاد
بس دل سے پکارو، یہ سماعت کی رات ہے

جاگوں گا ساری رات، عبادت کی رات ہے
پائی شبِ برأت یہ قسمت کی بات ہے

شبِ برأت، شبِ برأت
شبِ برأت، شبِ برأت

سجدے کروں گا، اشکِ ندامت بہاوں گا
سب کچھ ملے گا مجھ کو، عنایت کی رات ہے

جاگوں گا ساری رات، عبادت کی رات ہے
پائی شبِ برأت یہ قسمت کی بات ہے

شبِ برأت، شبِ برأت
شبِ برأت، شبِ برأت

سارا جہاں چھوڑ کے مسجد چلو، نادِم!
رحمت ہی رحمتیں ہیں، یہ برکت کی رات ہے

جاگوں گا ساری رات، عبادت کی رات ہے
پائی شبِ برأت یہ قسمت کی بات ہے

شبِ برأت، شبِ برأت
شبِ برأت، شبِ برأت

wand_stars
Lyrics Explanation, Word Meanings & Summary

This summary is AI-generated • Reviewed for quality.

keyboard_arrow_down

یہ کلام شبِ برأت کی عظمت اور اس مقدس رات میں توبہ و استغفار کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، جس میں بندہ اپنے گناہوں کی معافی اور اللہ کی رحمت کا طلبگار ہوتا ہے۔

اشعار کی تشریح (Lyrics Explanation)

ان اشعار کا مفہوم یہ ہے کہ شبِ برأت کا ملنا خوش نصیبی کی علامت ہے تاکہ انسان غفلت کی نیند چھوڑ کر اپنے رب کی بندگی کرے۔ شاعر کہتا ہے کہ یہ رات گناہوں کی بیماری سے نجات پانے اور حضور ﷺ کے فرمان کے مطابق شفاعت حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے، جہاں ہر سچے طلبگار کی پکار سنی جاتی ہے۔


مشکل الفاظ کے معنی (Word Meanings)

لفظمعنی
مرضِ گناہ گاریگناہوں کی بیماری (The disease of sinning)
شفاعتبخشش کی سفارش (Intercession)
طالبگارطلب کرنے والا یا خواہش مند (Seeker)
سماعتسننے کا عمل یا شنوائی (Hearing)
اشکِ ندامتشرمندگی کے آنسو (Tears of repentance)
عنایتمہربانی یا بخشش (Blessing/Grace)
نادِمشرمندہ ہونے والا (شاعر کا تخلص)

خلاصہ (Summary)

اس کلام کا خلاصہ یہ ہے کہ شبِ برأت برکتوں اور رحمتوں والی رات ہے جس میں سجدوں اور آنسوؤں کے ذریعے اللہ کو راضی کیا جا سکتا ہے۔ شاعر 'نادِم' نصیحت کرتے ہیں کہ دنیا کے تمام کام چھوڑ کر مسجد کی طرف رجوع کرنا چاہیے کیونکہ یہ رات مانگنے والوں کے لیے رب کی طرف سے ایک خاص تحفہ ہے۔

شاعر کے مطابق اس رات کو "عبادت کی رات" کیوں کہا گیا ہے اور اس کا تعلق قسمت سے کیا ہے؟

Read more ↓
Was this page helpful?
شیئر کریں: