, نور والا آیا ہے نور لے کر آیا ہے - Shan E Nabi
search
لاگ ان
Get latest updates On WhatsApp

نور والا آیا ہے نور لے کر آیا ہے Lyrics In اردو

(نور والا آیا ہے نور لے کر آیا ہے, سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نور چھایا ہے)

Written By

avatar
Shan E Nabi Team Desk
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
...

عنوان: نور والا آیا ہے نور لے کر آیا ہے

زمرہ: نعت کے بول (لیرکس)

شامل کیا گیا: 19 Aug, 2023 06:39 PM IST

دیکھا گیا: 723

Time to read: 4 min read

بول کی زبان منتخب کریں:

نور والا آیا ہے، نور لے کر آیا ہے،
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نور چھایا ہے

اَلسَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللّٰہ،
اَلسَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حَبِیبَ اللّٰہ

جب تلک یہ چاند تارے جھلملاتے جائیں گے،
تب تلک جشنِ ولادت ہم مناتے جائیں گے

نور والا آیا ہے، نور لے کر آیا ہے،
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نور چھایا ہے

اَلسَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللّٰہ،
اَلسَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حَبِیبَ اللّٰہ

نعتِ محبوبِ خدا سنتے سناتے جائیں گے،
یا رسولَ اللّٰہ کا نعرہ لگاتے جائیں گے

نور والا آیا ہے، نور لے کر آیا ہے،
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نور چھایا ہے

اَلسَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللّٰہ،
اَلسَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حَبِیبَ اللّٰہ

جشنِ میلادِ مبارک کیسے چھوڑیں ہم بھلا،
جن کا کھاتے ہیں اُन्हی کے گیت گاتے جائیں گے

نور والا آیا ہے، نور لے کر آیا ہے،
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نور چھایا ہے

اَلسَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللّٰہ،
اَلسَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حَبِیبَ اللّٰہ

چار جانب ہم دئیے گھی کے جلاتے جائیں گے،
گھر تو گھر سارے محلے کو سجاتے جائیں گے

نور والا آیا ہے، نور لے کر آیا ہے،
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نور چھایا ہے

اَلسَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللّٰہ،
اَلسَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حَبِیبَ اللّٰہ

عیدِ میلاد النبی کی شب چراغاں کر کے ہم،
قبر نورِ مصطفیٰ سے جگمگاتے جائیں گے

نور والا آیا ہے، نور لے کر آیا ہے،
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نور چھایا ہے

اَلسَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللّٰہ،
اَلسَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حَبِیبَ اللّٰہ

تم کرو جشنِ ولادت کی خوشی میں روشنی،
وہ تمہاری گورِ تیرا جگمگاتے جائیں گے

نور والا آیا ہے، نور لے کر آیا ہے،
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نور چھایا ہے

اَلسَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللّٰہ،
اَلسَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حَبِیبَ اللّٰہ

حشر میں زیرِ لواءِ حمد، اے عطار ہم،
نعتِ سلطانِ مدینہ گنگناتے جائیں گے

نور والا آیا ہے، نور لے کر آیا ہے،
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نور چھایا ہے

اَلسَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللّٰہ،
اَلسَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حَبِیبَ اللّٰہ

بحرِ بخشش پاس اپنے کچھ نہیں اس کے سِوا،
عمر بھر نعتیں سنیں گے اور سناتے جائیں گے

نور والا آیا ہے، نور لے کر آیا ہے،
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نور چھایا ہے

اَلسَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللّٰہ،
اَلسَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حَبِیبَ اللّٰہ

نعت خوانی موت بھی ہم سے چھڑا سکتی نہیں،
قبر میں بھی مصطفیٰ کے گیت گاتے جائیں گے

نور والا آیا ہے، نور لے کر آیا ہے،
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نور چھایا ہے

اَلسَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللّٰہ،
اَلسَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حَبِیبَ اللّٰہ

یا رسولَ اللّٰہ کے نعرے سے ہم کو پیار ہے،
ہم نے یہ نعرہ لگایا اپنا بیڑا پار ہے

نور والا آیا ہے، نور لے کر آیا ہے،
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نور چھایا ہے

اَلسَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللّٰہ،
اَلسَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حَبِیبَ اللّٰہ

wand_stars
Lyrics Explanation, Word Meanings & Summary

This summary is AI-generated • Reviewed for quality.

keyboard_arrow_down

یہ مشہور نعتِ مبارکہ حضور ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی اور ان کی آمد سے روشن ہونے والی کائنات کا تذکرہ ہے۔ اس میں ایک مومن کے جذبہِ عشق اور عمر بھر ذکرِ مصطفیٰ ﷺ کرنے کے عہد کو بیان کیا گیا ہے۔

اشعار کی تشریح (Lyrics Explanation)

ان اشعار میں شاعر کہتا ہے کہ جب تک دنیا قائم ہے، ہم نبی کریم ﷺ کی آمد کا جشن مناتے رہیں گے کیونکہ ان کے آنے سے ہی جہالت کے اندھیرے ختم ہوئے۔ شاعر کے نزدیک میلا د کی رات چراغاں کرنا اور نعتیں پڑھنا قبر و آخرت کی منزلیں آسان کرنے اور اللہ کی بخشش پانے کا بہترین ذریعہ ہے۔

الفاظ کے معنی (Word Meanings)

لفظمعنی (English/Hindi)
سارے عالمEntire Universe / پوری کائنات
جشنِ ولادتCelebration of birth / پیدائش کی خوشی
چراغاںIllumination / روشنی کرنا
گورِ تیرہDark grave / اندھیری قبر
زیرِ لواءِ حمدUnder the banner of Praise / حمد کے جھنڈے کے نیچے
بیڑا پارSuccess/Salvation / کامیابی یا نجات

خلاصہ (Summary)

اس نعت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضور ﷺ 'نور' بن کر تشریف لائے اور ان کی محبت ہی ایک مسلمان کا اصل سرمایہ ہے۔ شاعر 'عطار' اس یقین کا اظہار کرتے ہیں کہ جو دنیا میں ذکرِ رسول ﷺ کرتا ہے، اس کی قبر بھی منور ہوگی اور حشر میں بھی وہ آپ ﷺ کے جھنڈے تلے نعتیں پڑھتے ہوئے بخشش پائے گا۔

شاعر کے مطابق، میلاد کی خوشی میں روشنی کرنے سے 'گورِ تیرہ' (اندھیری قبر) پر کیا اثر ہوگا؟

Read more ↓
Was this page helpful?
شیئر کریں: