, نعتِ رسولِ پاک کا مصرع ہے خوب تر - Shan E Nabi
search
لاگ ان

نعتِ رسولِ پاک کا مصرع ہے خوب تر Lyrics In اردو

(نعتِ رسولِ پاک کا مصرع ہے خوب تر, یا صاحب الجمال و یا سید البشر)


Written By

avatar
Shan E Nabi Team Desk
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
...

عنوان: نعتِ رسولِ پاک کا مصرع ہے خوب تر

زمرہ: نعت کے بول (لیرکس)

مصنف/گیتکار: مختلف/نامعلوم

نعت خوان/ فنکار: اسد اقبال کلکتوی

شامل کیا گیا: 11 Sep, 2025 01:44 PM IST

دیکھا گیا: 1K

Time to read: 2 min read

بول کی زبان منتخب کریں:

نعتِ رسولِ پاک ﷺ کا مصرع ہے خوب تر،
یا صاحب الجمال و یا سید البشر

انسان تو انسان ہے، کہتے ہیں جانور،
یا صاحب الجمال و یا سید البشر

دیدارِ مصطفیٰ کو یہ دل بے قرار تھا،
وہ آ رہے ہیں جن کا ہمیں انتظار تھا،
امت بروزِ حشر کہے گی یہ جھوم کر،
یا صاحب الجمال و یا سید البشر

نظارہ جب کیا تيرے حُسن و جمال کا،
پانی اُتر گیا تھا فلک کے ہلال کا،
پیارے نبیؐ کو دیکھ کے یہ کہہ اُٹھا قمر،
یا صاحب الجمال و یا سید البشر

سرکارؐ کے چہرے پہ جب اُن کی نظر پڑی،
حضرت عمرؓ کے ہاتھ سے تلوار گر گئی،
رُوئے نبیؐ کو دیکھ کر بولے یہی عمرؓ،
یا صاحب الجمال و یا سید البشر

دیدار جب تلک نہ ہوا تھا حضورؐ کا،
پھولوں کو اپنے حُسنِ مجسم پہ ناز تھا،
کہتے ہیں اب یہ پھول بھی آقاؐ کو دیکھ کر،
یا صاحب الجمال و یا سید البشر

روح الامین سارا جہاں گھوم کے بولے،
سرکارؐ کے قدموں کو یہی چوم کے بولے،
تُم سا حسین کوئی بھی آیا نہیں نظر،
یا صاحب الجمال و یا سید البشر

جب عشقِ مصطفیٰؐ میں وہ سرشار ہو گئے،
اپنی زباں سے وہ صدیقؓ کہہ اُٹھے،
ہر فرد میرے گھر کا ہے قربان آپ پر،
یا صاحب الجمال و یا سید البشر

دونوں جہاں کا تُو حسیں انتخاب ہے،
کیسے ملے جواب کہ تُو لاجواب ہے،
بعد از خدا بزرگ تُوہی، قصہ مختصر،
یا صاحب الجمال و یا سید البشر

یا صاحب الجمال و یا سید البشر
یا صاحب الجمال و یا سید البشر

wand_stars
Lyrics Explanation, Word Meanings & Summary

This summary is AI-generated • Reviewed for quality.

keyboard_arrow_down

یہ نعتِ رسول ﷺ حضور پاک ﷺ کے بے مثال حسن اور کائنات میں آپ ﷺ کے بلند ترین مقام کی خوبصورت ترجمانی ہے۔ اس میں حضرت جامیؒ کے مشہور عربی مصرعے کو بنیاد بنا کر آپ ﷺ کی عظمت بیان کی گئی ہے۔

اشعار کی تشریح (Lyrics Explanation)

شاعر کہتا ہے کہ آپ ﷺ کی خوبصورتی کا عالم یہ ہے کہ آسمان کا چاند اور زمین کے پھول بھی آپ ﷺ کے سامنے ماند پڑ جاتے ہیں۔ آپ ﷺ کے روئے مبارک کا اثر ایسا ہے کہ حضرت عمرؓ جیسی جلال والی شخصیت کے ہاتھ سے تلوار گر جاتی ہے اور حضرت ابوبکر صدیقؓ اپنا سب کچھ آپ ﷺ پر قربان کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔


الفاظ کے معنی (Word Meanings)

لفظمعنی
صاحب الجمالحسن و جمال والے / انتہائی خوبصورت
سید البشرتمام انسانوں کے سردار
بروزِ حشرقیامت کے دن
فلک کا ہلالآسمان کا چاند
حُسنِ مجسمسراپا خوبصورتی
روح الامینحضرت جبرائیلؑ کا لقب
سرشارمحبت میں ڈوبا ہوا / مدہوش
قصہ مختصربات کا خلاصہ / مختصر یہ کہ

خلاصہ (Summary)

اس نعت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بعد کائنات کی سب سے بزرگ اور برتر ہستی محمد مصطفیٰ ﷺ ہیں۔ شاعر کے مطابق، چاہے فرشتے ہوں یا انسان، ہر کوئی آپ ﷺ کے لاجواب حسن اور بے مثل کردار کا معترف ہے۔ مختصر یہ کہ آپ ﷺ دونوں جہانوں کا سب سے بہترین انتخاب ہیں جن کا کوئی ثانی نہیں۔

"بعد از خدا بزرگ تُوہی، قصہ مختصر" — کیا آپ کو نہیں لگتا کہ یہ ایک مصرعہ حضور ﷺ کی پوری شان بیان کرنے کے لیے کافی ہے؟

Read more ↓
Was this page helpful?
شیئر کریں: