, میرا عمل ہے سیاہ نامہ مجھے خدایا معاف کر دے - Shan E Nabi
search
لاگ ان
Get latest updates On WhatsApp

میرا عمل ہے سیاہ نامہ مجھے خدایا معاف کر دے Lyrics In اردو


Written By

avatar
Shan E Nabi Team Desk
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
...

عنوان: میرا عمل ہے سیاہ نامہ مجھے خدایا معاف کر دے

زمرہ: نعت کے بول (لیرکس)

مصنف/گیتکار: علامہ نثار علی اجاگر

نعت خوان/ فنکار: حافظ طاہر قادری

شامل کیا گیا: 18 Apr, 2023 09:19 PM IST

دیکھا گیا: 1.2K

Time to read: 2 min read

بول کی زبان منتخب کریں:

مولا میرے مولا! مولا میرے مولا!

توبہ قبول کر لے، توبہ قبول کر لے،
توبہ قبول کر لے، توبہ قبول کر لے

میرا عمل ہے سیاہ نامہ،
مجھے، خدایا! معاف کر دے،
میں جانتا ہوں، تو بخش دے گا،
مجھے، خدایا! معاف کر دے

پہاڑ جیسی میری خطائیں،
مگر بہت ہیں تیری عطائیں،
معاف کرنا شعار تیرا،
مجھے، خدایا! معاف کر دے

یا رب! تیرے کرم، تیری رحمت کا واسطہ،
یا رب! تیری عطا، تیری نعمت کا واسطہ،
یا رب! تیرے جلال و جلالت کا واسطہ،
یا رب! رسولِ حق کی رسالت کا واسطہ

عذاب دے کر تو کیا کرے گا؟
کریم ہے تو، کرم ہی فرما،
سوال کیسا، جواب کیسا،
مجھے، خدایا! معاف کر دے

میرا عمل ہے سیاہ نامہ،
مجھے، خدایا! معاف کر دے،
میں جانتا ہوں، تو بخش دے گا،
مجھے، خدایا! معاف کر دے

نہ دیکھ لغزش، تو دیکھ بخشش،
کرم کی بارش، کی کر نوازش،
میں آبِ بخشش کا ہوں پیاسا،
مجھے، خدایا! معاف کر دے

میرا عمل ہے سیاہ نامہ،
مجھے، خدایا! معاف کر دے،
میں جانتا ہوں، تو بخش دے گا،
مجھے، خدایا! معاف کر دے

اندھیرے شب کے کیے ہیں رُسوا،
اُجالے دن کے کیے ہیں گہنہ،
سراپا جرم و خطا ہوں، مولا!
مجھے، خدایا! معاف کر دے

میرا عمل ہے سیاہ نامہ،
مجھے، خدایا! معاف کر دے،
میں جانتا ہوں، تو بخش دے گا،
مجھے، خدایا! معاف کر دے

یہ ہاتھ باندھے، یہ سر جھکائے،
کھڑا اُجاگر درِ حرم پر،
نویدِ بخشش کا دے اشارہ،
مجھے، خدایا! معاف کر دے

یا رب! تیرے کرم، تیری رحمت کا واسطہ،
یا رب! تیری عطا، تیری نعمت کا واسطہ،
یا رب! تیرے جلال و جلالت کا واسطہ،
یا رب! رسولِ حق کی رسالت کا واسطہ

wand_stars
Lyrics Explanation, Word Meanings & Summary

This summary is AI-generated • Reviewed for quality.

keyboard_arrow_down

یہ بارگاہِ الٰہی میں گناہوں کی معافی اور توبہ کے لیے لکھی گئی ایک نہایت ہی رقت آمیز اور دل سوز 'حمد و مناجات' ہے، جس میں ایک بندہ اپنے پاپوں پر نادم ہو کر سچے دل سے گڑگڑا رہا ہے۔

اشعار کی تشریح (Lyrics Explanation)

ان اشعار کا مطلب یہ ہے کہ ایک عاجز بندہ اللہ کے حضور اپنے اعمال کا کالا چٹھا (سیاہ نامہ) تسلیم کر رہا ہے اور اپنی غلطیوں کو پہاڑ جتنا بڑا بتا رہا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ اگرچہ میں گناہگار ہوں، مگر مجھے پورا یقین ہے کہ معاف کرنا تیرے کرم کا طریقہ ہے اور تو اپنی بے پناہ رحمت سے مجھے ضرور بخش دے گا۔


الفاظ کے معنی (Word Meanings)

لفظ (Word)معنی (Meaning)
سیاہ نامہگناہوں کی کتاب یا کالا نامہِ اعمال
شعارعادت، طریقہ یا فطرت
جلال و جلالترعب، دبدبہ اور بزرگی
لغزش / نوازشبھول چوک یا گناہ / مہربانی اور کرم
سراپاسر سے پاؤں تک (مکمل طور پر)
نویدِ بخششمغفرت اور معافی کی خوشخبری

خلاصہ (Summary)

اس مناجات کا بنیادی لبِ لباب یہ ہے کہ انسان رات کے اندھیرے اور دن کے اجالے میں کیے گئے اپنے تمام چُھپے اور ظاہر گناہوں کا اعتراف کرتا ہے اور خود کو سر سے پاؤں تک صرف خطا کا پتلا مانتا ہے۔ وہ اللہ تعالیٰ کو اس کی رحمت، جلال اور رسولِ پاک ﷺ کی رسالت کا واسطہ دے کر عذاب سے پناہ اور مغفرت کی بھیک مانگتا ہے۔ آخر میں، شاعر 'اُجاگر' کعبہ شریف کے دروازے (درِ حرم) پر ہاتھ باندھے اور سر جھکائے صرف معافی کا ایک چھوٹا سا اشارہ پانے کی امید میں کھڑا ہے۔

لیرکس کے مطابق، بندہ درِ حرم پر کس حالت میں کھڑا ہو کر معافی مانگ رہا ہے؟

Read more ↓
Was this page helpful?
شیئر کریں: