, مرحبا بولو مرحبا - Shan E Nabi
search
لاگ ان
Get latest updates On WhatsApp

مرحبا بولو مرحبا Lyrics In اردو

(مرحبا بولو مرحبا, جھوم کر بولو مرحبا)


Written By

avatar
Shan E Nabi Team Desk
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
...

عنوان: مرحبا بولو مرحبا

زمرہ: نعت کے بول (لیرکس)

شامل کیا گیا: 19 Aug, 2023 09:19 AM IST

دیکھا گیا: 437

Time to read: 2 min read

بول کی زبان منتخب کریں:

مرحبا، بولو مرحبا مرحبا،
جھوم کر بولو مرحبا مرحبا،
جھوم کر بولو مرحبا

مومنو وقتِ ادب ہے،
آمدِ محبوبِ رب ہے،
جائے ادب و طرب ہے،
آمدِ شاہِ عرب ہے

مرحبا، بولو مرحبا مرحبا،
جھوم کر بولو مرحبا

بج رہے ہیں شادیانے،
بُت لگے کلمہ سنانے،
ہر زباں پر ہیں ترانے،
آمدِ شاہِ عرب ہے

مرحبا، بولو مرحبا مرحبا،
جھوم کر بولو مرحبا

ابرِ رحمت چھا گیا ہے،
کعبے پہ جھنڈا گڑا ہے،
بابِ رحمت آج وا ہے،
آمدِ شاہِ عرب ہے

مرحبا، بولو مرحبا مرحبا،
جھوم کر بولو مرحبا

بدلیاں رحمت کی چھائیں،
بوندیاں رحمت کی آئیں،
اب مرادیں دل کی پائیں،
آمدِ شاہِ عرب ہے

مرحبا، بولو مرحبا مرحبا،
جھوم کر بولو مرحبا

آنے والا ہے وہ پیارا،
دونوں عالم کا سہارا،
کعبے کا چمکا ستارا،
آمدِ شاہِ عرب ہے

مرحبا، بولو مرحبا مرحبا،
جھوم کر بولو مرحبا

آمنہ بی بی کا جایا،
بارھویں تاریخ آیا،
صبحِ صادق نے سنایا،
صلواتُ اللّٰہی علیکَ

مرحبا، بولو مرحبا مرحبا،
جھوم کر بولو مرحبا

اُٹھو، آیا تاج والا،
عرش کی آنکھوں کا تارا،
سب کہو، اے ماہِ طیّبہ،
صلواتُ اللّٰہی علیکَ

مرحبا، بولو مرحبا مرحبا،
جھوم کر بولو مرحبا

دین کا ہو بول بالا،
سنیوں کا رُخ اُجالا،
دشمنوں کا منہ ہو کالا،
صلواتُ اللّٰہی علیکَ

مرحبا، بولو مرحبا مرحبا،
جھوم کر بولو مرحبا

wand_stars
Lyrics Explanation, Word Meanings & Summary

This summary is AI-generated • Reviewed for quality.

keyboard_arrow_down

یہ کلام حضور نبی کریم ﷺ کی آمد کے پُرمسرت موقع کی عکاسی کرتا ہے۔ اس میں شاہِ عرب ﷺ کی تشریف آوری پر کائنات میں ہونے والے چراغاں اور خوشی کے فطری مناظر کو نہایت عقیدت سے بیان کیا گیا ہے۔

اشعار کی تشریح (Lyrics Explanation)

ان اشعار کا مطلب ہے کہ یہ وقت نہایت ادب اور خوشی کا ہے کیونکہ اللہ کے محبوب ﷺ تشریف لا رہے ہیں۔ آپ ﷺ کی آمد پر کعبے کی چھت پر جھنڈا گاڑا گیا، رحمت کے دروازے کھل گئے اور بے جان بت بھی زبانِ حال سے کلمہ پڑھنے لگے، جس سے مومنوں کی دیرینہ مرادیں پوری ہو گئیں۔


الفاظ کے معنی (Word Meanings)

لفظمعنی (Hindi/English)
شاہِ عربعرب کے سلطان (نبی ﷺ) / King of Arabia
طربخوشی یا مسرت / Joy or Mirth
شادیانےخوشی کے باجے / Celebration drums
ابرِ رحمترحمت کا بادل / Clouds of Mercy
واکھلا ہوا / Open
جایابیٹا یا لختِ جگر / Son

خلاصہ (Summary)

حضور ﷺ بارہ ربیع الاول کی صبحِ صادق کو 'کعبے کے ستارے' بن کر تشریف لائے، جن کے استقبال میں پوری کائنات 'مرحبا' پکار رہی ہے۔ آپ ﷺ کی آمد سے نہ صرف کفر کے بت سرنگوں ہوئے بلکہ دینِ اسلام کا بول بالا ہوا اور کائنات رحمتِ الٰہی سے منور ہوگئی۔ شاعر دعاگو ہے کہ آقا ﷺ کے صدقے اہل سنت کے چہرے ہمیشہ روشن رہیں۔

نعت کے مطابق، کعبے پر جھنڈا کب گاڑا گیا اور ان کی آمد پر بتوں کا کیا حال ہوا؟

Read more ↓
Was this page helpful?
شیئر کریں: