, کہہ دو کہہ دو مچل کے سبحان اللہ - Shan E Nabi
search
لاگ ان
Get latest updates On WhatsApp

کہہ دو کہہ دو مچل کے سبحان اللہ Lyrics In اردو

(کہہ دو کہہ دو مچل کے سبحان اللہ, بولو بولو مچل کے سبحان اللہ)


Written By

avatar
Shan E Nabi Team Desk
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
...

عنوان: کہہ دو کہہ دو مچل کے سبحان اللہ

زمرہ: نعت کے بول (لیرکس)

مصنف/گیتکار: سجّاد نظامی (مرہوم)

نعت خوان/ فنکار: سجّاد نظامی (مرہوم)

شامل کیا گیا: 05 Dec, 2022 08:49 AM IST

دیکھا گیا: 3.8K

Time to read: 2 min read

بول کی زبان منتخب کریں:

کہہ دو کہہ دو مچل کے — سبحان اللہ!
بولو بولو مچل کے — سبحان اللہ!
ہاتھ اُٹھا کر کے کہہ دو — سبحان اللہ!
سب مل کر کے بولو — سبحان اللہ!
میں پڑھوں نعتِ پاکِ رسول اللہ ﷺ

کہہ دو کہہ دو مچل کے — سبحان اللہ!
بولو بولو مچل کے — سبحان اللہ!

یا الٰہی ہو میری دعا یہ قبول،
یا الٰہی ہو سب کی دعا یہ قبول۔
ہم بھی بن جائیں آقا ﷺ کے قدموں کی دھول،
جب مریں تو زباں پر ہو — لا الٰہ الا اللہ۔

کہہ دو کہہ دو مچل کے — سبحان اللہ!
بولو بولو مچل کے — سبحان اللہ!

ایک ہرنی کو جس دم لیا تھا پھنسَا،
فضلِ حق، فیض سے ہو گئی وہ رہَا۔
جب کہا — “المدد یا رسول اللہ ﷺ”

کہہ دو کہہ دو مچل کے — سبحان اللہ!
بولو بولو مچل کے — سبحان اللہ!

لہلہانے لگیں ہر طرف کھیتیاں،
کوئی بھوکا رہے گا نہ پیاسا یہاں۔
آ گئے اب جہاں میں — حبیبُ اللہ ﷺ!

کہہ دو کہہ دو مچل کے — سبحان اللہ!
بولو بولو مچل کے — سبحان اللہ!

ہم بھی جائیں پھر قابلِ احترام،
ہم کو مل جائے جنّت میں اعلیٰ مقام۔
نعت سُن کے وہ کہہ دے — جزاک اللہ!

کہہ دو کہہ دو مچل کے — سبحان اللہ!
بولو بولو مچل کے — سبحان اللہ!

غوثِ اعظم نے سجاد ایسا کیا،
ایک اشارے سے مُردے کو زندہ کیا۔
صرف اتنا کہا — “قم باذن اللہ”

کہہ دو کہہ دو مچل کے — سبحان اللہ!
بولو بولو مچل کے — سبحان اللہ!

wand_stars
Lyrics Explanation, Word Meanings & Summary

This summary is AI-generated • Reviewed for quality.

keyboard_arrow_down

یہ نعتِ پاک نبی کریم ﷺ کی آمد کی برکتیں، ان کے معجزات اور ان کے صدقے میں کائنات پر ہونے والی رحمتوں کا بیان ہے، جس میں محفل کے حاضرین کو پورے جوش اور محبت کے ساتھ 'سبحان اللہ' کہنے کی دعوت دی گئی ہے۔

اشعار کی تشریح (Lyrics Explanation)

اس کلام کا مطلب ہے کہ حضور ﷺ کے اس دنیا میں تشریف لانے سے ہر طرف خوشحالی چھا گئی ہے اور مصیبت کے وقت ان کو پکارنے سے ہرنی جیسے بے زبان جانور کو بھی قید سے رہائی ملی۔ شاعر دعا کرتا ہے کہ جب وہ نبی کریم ﷺ کی نعت پڑھے تو آقا ﷺ خوش ہو کر 'جزاک اللہ' فرما دیں اور سب کا خاتمہ ایمان پر ہو، یعنی موت کے وقت زبان پر کلمہ شریف جاری ہو۔


الفاظ کے معنی (Word Meanings)

الفاظ (Word)معانی (Meaning)
مچل کےجوش، جذبے یا دیوانگی کے ساتھ (With passion/excitement)
فضلِ حقاللہ کا فضل و کرم / خدا کی رحمت
رہَاآزاد / قید سے چھوٹ جانا (Released)
المددمیری مدد فرمائیے / فریاد رسی کیجیے (Help me)
حبیبُ اللہاللہ کے پیارے / حضور ﷺ (Beloved of Allah)
قابلِ احترامعزت اور احترام کے لائق (Worthy of respect)
اعلیٰ مقامبلند مرتبہ یا اونچا مقام (High status)
جزاک اللہاللہ آپ کو اس کا بہتر بدلہ دے
قم باذن اللہاللہ کے حکم سے کھڑے ہو جاؤ (زندہ ہو جاؤ)

خلاصہ (Summary)

شاعر 'سجاد' اس نعت میں بیان کرتے ہیں کہ حضور ﷺ کی آمد پوری دنیا کے لیے رحمت کا سبب ہے جس سے کائنات کی بھوک اور پیاس مٹ گئی۔ انہوں نے اللہ کے ولی 'غوثِ اعظم' کے اس معجزے کا بھی ذکر کیا ہے جہاں انہوں نے اللہ کے حکم سے مردے کو زندہ کیا تھا؛ آخر میں شاعر دعا کرتا ہے کہ نعتِ رسول ﷺ کے صدقے ہم سب کو آقا ﷺ کے قدموں کی دھول اور جنت میں اعلیٰ مقام نصیب ہو۔

نعت کے مطابق غوثِ اعظم نے مردے کو کیا کہہ کر زندہ کیا تھا، اور شاعر نے موت کے وقت زبان پر کیا ہونے کی دعا کی ہے؟

Read more ↓
Was this page helpful?
شیئر کریں:

نمایاں آرٹسٹ/گیت نگار

سبھی دیکھیں