, آیا ربيع النور - Shan E Nabi
search
لاگ ان
Get latest updates On WhatsApp

آیا ربيع النور Lyrics In اردو

(آیا ربيع النور, گلشن گلشن صحرا صحرا بات ہوئی مشہور)


Written By

avatar
Shan E Nabi Team Desk
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
...

عنوان: آیا ربيع النور

زمرہ: نعت کے بول (لیرکس)

مصنف/گیتکار: اسد اقبال کلکتوی

نعت خوان/ فنکار: اسد اقبال کلکتوی

شامل کیا گیا: 22 Sep, 2023 07:55 AM IST

دیکھا گیا: 779

Time to read: 2 min read

بول کی زبان منتخب کریں:

گلشن گلشن صحرا صحرا بات ہوئی مشہور،
ماہِ ربيع النور نے بخشا رحمت کا دستور

آیا ربيع النور، آیا ربيع النور
آیا ربيع النور، آیا ربيع النور

پیاری نبی کا نور چلا جب آدم کی پیشانی سے،
پہنچتے خلیل تک پہنچا ہے رحمت کی تجیانی سے،
آدم تا عیسیٰ کہتے ہیں آیا رب کا نور

آیا ربيع النور، آیا ربيع النور
آیا ربيع النور، آیا ربيع النور

آمینہ بی یہ کہتی ہے، وہ کیسی رات سہانی تھی،
حور و ملک، مریم، سارہ کے گھر پر دربانی تھی،
جھولا جھولانے آئے نبی کو خُلدِ باری کی حور

آیا ربيع النور، آیا ربيع النور
آیا ربيع النور، آیا ربيع النور

سوچا تھا ابلیس نے رب کے بندوں کو بہکائیں گے،
کفر و شرک میں ڈال کر ان کو دوزخ میں پہنچائیں گے،
سارے ابلیسی منصوبے ہو گئے چکنا چور

آیا ربيع النور، آیا ربيع النور
آیا ربيع النور، آیا ربيع النور

آج زمانے کو دیتے ہیں عشق و وفا کا جام رضا،
خونِ جگر سے دل کے ورک پر لکھتے ہیں پیغام رضا،
رحمتِ عالم نورِ مجسم سے مت ہونا دور

آیا ربيع النور، آیا ربيع النور
آیا ربيع النور، آیا ربيع النور

گھر گھر میں اسلامی پرچم آج ہمیں لہرانا ہے،
عشقِ رسالت کیا ہوتا ہے دنیا کو دکھلانا ہے،
جشنِ ولادت کا موقع ہے، ہر دل ہے مسرور

آیا ربيع النور، آیا ربيع النور
آیا ربيع النور، آیا ربيع النور

wand_stars
Lyrics Explanation, Word Meanings & Summary

This summary is AI-generated • Reviewed for quality.

keyboard_arrow_down

یہ کلام ربیع الاول کے مبارک مہینے اور حضور ﷺ کی آمد کی خوشی کا تذکرہ ہے، جس میں آپ ﷺ کے نور کے تاریخی سفر اور ولادت کے وقت ظاہر ہونے والے معجزات کو بیان کیا گیا ہے۔

اشعار کی تشریح (Lyrics Explanation)

ان اشعار کا مطلب ہے کہ حضور ﷺ کی تشریف آوری کی خوشبو کائنات کے ذرے ذرے میں پھیل گئی ہے۔ آپ ﷺ کی ولادت وہ عظیم ساعت تھی جب آسمانی مخلوق اور جلیل القدر خواتین (حضرت مریم و سارہ علیہم السلام) استقبال کے لیے موجود تھیں، اور آپ ﷺ کے آنے سے ابلیس کے تمام ناپاک ارادے ہمیشہ کے لیے خاک میں مل گئے۔


الفاظ کے معنی (Word Meanings)

لفظمعنی (اردو / ہندی)
ماہِ ربیع النورربیع الاول کا مہینہ
پیشانیماتھا (Forehead)
دربانیپہرے داری / خدمت گاری
خُلدِ باریبلند و برتر جنت
ابلیسشیطان
مسروربہت خوش / نہال

خلاصہ (Summary)

اس نعت کا لبِ لباب یہ ہے کہ جشنِ ولادت کا موقع ہر مومن کے لیے خوشی اور مسرت کا پیغام لاتا ہے۔ شاعر 'رضا' نصیحت کرتے ہیں کہ ہمیں اپنے دلوں پر عشقِ رسول ﷺ کا پیغام لکھنا چاہیے اور گھر گھر اسلامی پرچم لہرا کر دنیا کو یہ بتانا چاہیے کہ رحمتِ عالم ﷺ کی محبت ہی اصل ایمان ہے۔

اس نعت کے مطابق، نبی ﷺ کی پیدائش کے وقت شیطان (ابلیس) کے منصوبوں کا کیا حال ہوا؟

Read more ↓
Was this page helpful?
شیئر کریں:

نمایاں آرٹسٹ/گیت نگار

سبھی دیکھیں