मुस्तफ़ा का प्यारा है फ़ातिमा का शहज़ादा
- 1 دن پہلے fiber_manual_record 52 بار دیکھا گیا
,
عنوان: آنکھوں کا تارا نامِ محمد ﷺ
زمرہ: نعت کے بول (لیرکس)
مصنف/گیتکار: مولانا جمیل الرحمن قادری رحمتہ اللہ علیہ
نعت خوان/ فنکار: مختلف/نامعلوم
شامل کیا گیا: 10 Jun, 2023 04:01 AM IST
دیکھا گیا: 959
Time to read: 2 min read
آنکھوں کا تارا نامِ محمد ﷺ
دل کا اُجالا نامِ محمد ﷺ
اللّٰہُ اّکْبَرْ رَبُّ العُلا نے
ہر شے پے لکھا نامِ محمد ﷺ
ہے یوں تو کثرت سے نام لیکن
سب سے ہے پیارا نامِ محمد ﷺ
دولت جو چاہو دونوں جہاں کی
کرلو وظیفہ نامِ محمد ﷺ
شایدا نہ کیوں ہو اس پر مسلماں
رب کو ہے پیارا نامِ محمد ﷺ
اللہ والا دم میں بنا دے
اللہ والا نامِ محمد ﷺ
صَلِِّ عَلٰی کا سہرا سجا کر
دولہا بنایا نامِ محمد ﷺ
نوح و خلیل و موسٰی و عیسٰ
سب کا ہے آقا نامِ محمد ﷺ
سارے چمن میں لاکھوں گلوں میں
گل ہے ہزارہ نامِ محمد ﷺ
پائی مرادیں دونوں جہاں کی
جسنے پُکارا نامِ محمد ﷺ
دونوں جہاں میں دنیا و دیں میں
ہے ایک وسیلہ نامِ محمد ﷺ
مومن کو کیوں ہو خطرہ کہیں پر
دل پر ہی کندہ نامِ محمد ﷺ
رکھو لحد میں جس دم عزیزو
مجھ کو سنانا نامِ محمد ﷺ
پڑھتی دورودیں دوڑی کی حوریں
لاشا جو لگا نامِ محمد ﷺ
روزِ قیامت میزان و پل پر
دیگہ سہارا نامِ محمد ﷺ
پچھیگا مولا لایا ہے کیا کیا
میں یہ کہونگا نامِ محمد ﷺ
غم کی گھٹائیں چھائی ہے سر پر
کر دے اشارہ نامِ محمد ﷺ
رنج و علم میں ہے نام لیوا
کر دے اشارہ نامِ محمد ﷺ
بیڑا تباہی میں آ گیا ہے
دے دے سہارہ نامِ محمد ﷺ
زخمی جگر پر مجروح دل پر
مرہم لگا جا نامِ محمد ﷺ
دل میں عداوت خر کے بھاری ہے
نجدی نہ لگا نامِ محمد ﷺ
اپنے رضا کے قربان جاؤں
جسنے سکھایا نامِ محمد ﷺ
آنکھوں میں آکر دل میں سما کر
رنگت رچا جا نامِ محمد ﷺ
اپنے جمیلِ رضوی کے دل میں
آ جا سما جا نامِ محمد ﷺ
This summary is AI-generated • Reviewed for quality.
یہ خوبصورت اور نورانی نعتِ پاک سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے مبارک نام کی بے پناہ فضیلت، برکات اور اس کی روحانی طاقت کو بڑے دلنشین انداز میں بیان کرتی ہے۔
ان اشعار کا مطلب ہے کہ نبی کریم ﷺ کا پاک نام مومنوں کی آنکھوں کا نور اور دلوں کا اجالا ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے کائنات کی ہر شے پر تحریر فرمایا ہے۔ اگر کوئی انسان دنیا اور آخرت دونوں جہانوں کی کامیابی اور سکون چاہتا ہے تو اسے اس نامِ مبارک کا ورد کرنا چاہیے، کیونکہ یہی نام قبر و حشر کی سختیوں میں بندے کا سب سے بڑا مددگار بنتا ہے۔
| لفظ (Word) | معنی (Meaning) |
|---|---|
| ربُّ العُلا | سب سے بلند رب (اللہ تعالیٰ) |
| شے | چیز / کائنات کی ہر مخلوق |
| وسیلہ | ذریعہ / سہار یا واسطہ |
| لحد | قبر |
| میزان و پل | قیامت کے دن اعمال تولنے کا ترازو اور پل صراط |
| مجروح | زخمی / دکھی دل |
| عداوت | دشمنی / بغض یا کینہ |
اس نعتِ پاک کا بنیادی لبِ لباب یہ ہے کہ نامِ محمد ﷺ تمام انبیاء (حضرت نوح، ابراہیم، موسیٰ اور عیسیٰ علیہم السلام) کے آقا کا نام ہے، جو رنج و غم اور تباہی کے بھنور میں پھنسے انسانوں کے لیے ایک بہترین مرہم اور نجات کا ذریعہ ہے۔ شاعر (جمیل رضوی) اپنے عزیزوں سے وصیت کرتا ہے کہ موت کے بعد جب اسے قبر (لحد) میں اتارا جائے تو اسے حضور ﷺ کا نام سنایا جائے، کیونکہ یہ نام میزان اور پل صراط پر سرخروئی عطا کرے گا۔ آخر میں شاعر اپنے مرشد اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان کا شکر گزار ہے جنہوں نے امت کو اس پاک نام کی سچی اور والہانہ محبت سکھائی۔
لیرکس کے مطابق، روزِ قیامت پر انسان کو کون سی دو جگہوں پر نبی ﷺ کا نام سہارا دے گا؟