, یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے - Shan E Nabi
search
لاگ ان
Get latest updates On WhatsApp

یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے Lyrics In اردو

(یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے, بولو مرحبا بولو مرحبا)


Written By

avatar
Shan E Nabi Team Desk
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
...

عنوان: یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے

زمرہ: نعت کے بول (لیرکس)

شامل کیا گیا: 08 Apr, 2023 09:23 AM IST

دیکھا گیا: 424

Time to read: 3 min read

بول کی زبان منتخب کریں:

یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے

بولو مرحبا، بولو مرحبا
بولو مرحبا، بولو مرحبا

یہ کون سے شاہِ بالا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا، بولو مرحبا
بولو مرحبا، بولو مرحبا

سرکار کی آمد مرحبا
دلدار کی آمد مرحبا
حضور کی آمد مرحبا
پُرنور کی آمد مرحبا
سب مل کر بولو مرحبا

یہ آج تارے زمیں کی طرف ہیں کیوں مائل
یہ آسماں سے پیہم ہے نور کیوں نازل
یہ آج کیا ہے زمانے نے رنگ بدلا ہے
یہ آج کیا ہے کہ عالم کا ڈھنگ بدلا ہے

یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا، بولو مرحبا
بولو مرحبا، بولو مرحبا

یہ آج کس کی شادی ہے عرش کیوں جھوما
لبِ زمیں کو لبِ آسماں نے کیوں چوما

یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا، بولو مرحبا
بولو مرحبا، بولو مرحبا

رسول اُنہی کا تو مژدہ سنانے آئے ہیں
اُنہی کے آنے کی خوشیاں منانے آئے ہیں
فرشتے آج جو دھومیں مچانے آئے ہیں
اُنہی کے آنے کی شادی رچانے آئے ہیں

یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا، بولو مرحبا
بولو مرحبا، بولو مرحبا

یہ بھولے بچھڑے کو رستے پہ لانے آئے ہیں
یہ بھولے بھٹکے کو ہادی بنانے آئے ہیں

یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا، بولو مرحبا
بولو مرحبا، بولو مرحبا

خداے پاک کے جلوے دکھانے آئے ہیں
دلوں کو نور کے بُقچے بنانے آئے ہیں

یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا، بولو مرحبا
بولو مرحبا، بولو مرحبا

چمک سے اپنی جہان جگمگانے آئے ہیں
مہک سے اپنی یہ کوچے بسانے آئے ہیں
یہ سیدھا راستہ حق کا بتانے آئے ہیں
یہ حق کے بندوں کو حق سے ملانے آئے ہیں

یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا، بولو مرحبا
بولو مرحبا، بولو مرحبا

نسیمِ فیض سے غنچے کھلانے آئے ہیں
کرم کی اپنی بہاریں دکھانے آئے ہیں

یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا، بولو مرحبا
بولو مرحبا، بولو مرحبا

یہی تو سوتے ہوؤں کو جگانے آئے ہیں
یہی تو روتے ہوؤں کو ہنسانے آئے ہیں

یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا، بولو مرحبا
بولو مرحبا، بولو مرحبا

ہزار سال کی روشن شدہ بجھی آتش
یہ کفر و شرک کی آتش بجھانے آئے ہیں

یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا، بولو مرحبا
بولو مرحبا، بولو مرحبا

انہیں خدا نے کیا اپنے ملک کا مالک
انہی کے قبضے میں رب کے خزانے آئے ہیں
جو چاہیں گے، جسے چاہیں گے، یہ اُسے دیں گے
کریم ہیں یہ، خزانے لٹانے آئے ہیں

یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا، بولو مرحبا
بولو مرحبا، بولو مرحبا

جو گر رہے تھے انہیں نصیبوں نے تھام لیا
جو گر چکے ہیں، یہ اُن کو اُٹھانے آئے ہیں
رؤف ایسے ہیں اور یہ رحیم ہیں اتنے
کہ گرتے پڑتے کو سینے لگانے آئے ہیں

یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا، بولو مرحبا
بولو مرحبا، بولو مرحبا

سب رسول نے کہا: "اِذھبوا الی غیری"
"انا لہا" کا یہ مژدہ سنانے آئے ہیں
عجب کرم کہ خود مجرموں کے حامی ہیں
گناہگاروں کی یہ بخشش کرانے آئے ہیں

یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا، بولو مرحبا
بولو مرحبا، بولو مرحبا

سنو گے "لا" نہ زبانِ کریم سے نوری
یہ فیض و جود کے دریا بہانے آئے ہیں
نصیب تیرا چمک اُٹھا، دیکھ تو نوری
عرب کے چاند لحد کے سرہانے آئے ہیں

یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا، بولو مرحبا
بولو مرحبا، بولو مرحبا

wand_stars
Lyrics Explanation, Word Meanings & Summary

This summary is AI-generated • Reviewed for quality.

keyboard_arrow_down

یہ خوبصورت اور پُر جوش نعتِ شریف عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پر سرکارِ دو عالم ﷺ کی کائنات میں آمد کا ایک شاندار اور والہانہ تذکرہ ہے۔ اس میں حضورِ اکرم ﷺ کی ولادتِ با سعادت کے وقت زمین و آسمان پر ظاہر ہونے والی رونقوں اور امت پر آپ ﷺ کے احسانات کو بیان کیا گیا ہے۔

اشعار کی تشریح (Lyrics Explanation)

ان اشعار کا مطلب ہے کہ یہ دونوں جہان کے سب سے عظیم اور بلند مرتبہ بادشاہ (حضور ﷺ) کی تشریف آوری کا وقت ہے، جن کا استقبال کائنات کو 'مرحبا' کہہ کر کرنا چاہیے۔ شاعر کہتا ہے کہ آپ ﷺ کے آنے سے آسمان سے مسلسل نور برس رہا ہے، کفر و شرک کی ہزار سال سے جلتی ہوئی آگ بجھ گئی ہے، اور آپ ﷺ بھٹکے ہوئے انسانوں کو سیدھا راستہ دکھانے اور رب کے روحانی خزانے لٹانے تشریف لائے ہیں۔


الفاظ کے معنی (Word Meanings)

الفاظمعنی (Meanings)
شہنشاہِ والابلند مرتبے والا بادشاہ (مراد حضور ﷺ)
مژدہخوشخبری / مبارک باد
پیہم / نازللگاتار یا مسلسل / اترنا
ہادیراستہ دکھانے والا / رہنما
بُقچےگٹھڑی یا پوٹلی (مراد دلوں کا نور سے بھر جانا)
نسیمِ فیضکرم اور برکت کی ٹھنڈی ہوا
حامیمددگار / طرفداری کرنے والا یا رفیق
لحدقبر / مزارِ مبارک

خلاصہ (Summary)

اس کلام کا لبِ لباب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب ﷺ کو پوری کائنات کی رحمت اور خزانوں کا مالک بنا کر بھیجا ہے، جو روتے ہوؤں کو ہنسانے اور گرے ہوؤں کو سینے سے لگانے آئے ہیں۔ محشر کے دن جب تمام انبیاء اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے "اِذھبوا الیٰ غیری" (کسی اور کے پاس جاؤ) کہیں گے، تب صرف محمد مصطفیٰ ﷺ ہی "انا لہا" (میں ہوں شفاعت کے لیے) کی مژدہ سنا کر گناہگاروں کا بیڑا پار لگائیں گے۔ شاعر 'نوری' کہتے ہیں کہ آقا ﷺ کی سخاوت کا یہ عالم ہے کہ وہ قبر (لحد) کے اندھیرے میں بھی اپنے سچے غلاموں کے سرہانے تشریف لا کر کرم فرماتے ہیں۔

قیامت اور قبر کے حوالے سے، شاعر 'نوری' نے نبی ﷺ کے 'انا لہا' کہنے اور 'لحد کے سرہانے' آنے کا کیا مطلب بیان کیا ہے؟

Read more ↓
Was this page helpful?
شیئر کریں: