, یا رسول اللہ یا نبی اللہ یا حبیب اللہ - Shan E Nabi
search
لاگ ان
Get latest updates On WhatsApp

یا رسول اللہ یا نبی اللہ یا حبیب اللہ Lyrics In اردو

(یا رسول اللہ یا نبی اللہ یا حبیب اللہ, اس محبّت کا حق نہ ادا کر سکے)


Written By

avatar
Shan E Nabi Team Desk
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
...

عنوان: یا رسول اللہ یا نبی اللہ یا حبیب اللہ

زمرہ: نعت کے بول (لیرکس)

شامل کیا گیا: 18 Apr, 2023 09:26 PM IST

دیکھا گیا: 753

Time to read: 2 min read

بول کی زبان منتخب کریں:

یا نبی اللہ! یا حبیب اللہ!
دو جہاں کے تاجدار ہیں،
محمدُ الرسول اللہ ﷺ

یا نبی اللہ! یا حبیب اللہ!
محبوبِ پروردگار ہیں،
محمدُ الرسول اللہ ﷺ

وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا،
وہ جو نہ ہوں تو کچھ نہ ہو،
جان ہیں وہ جہاں کی،
جان ہے تو جہاں ہے

یا نبی اللہ! یا حبیب اللہ!
دو جہاں کے تاجدار ہیں،
محمدُ الرسول اللہ ﷺ

یا نبی اللہ! یا حبیب اللہ!
محبوبِ پروردگار ہیں،
محمدُ الرسول اللہ ﷺ

آپ کی ہر ادا پہ ہے عالم فدا،
بلغَ العلیٰ بکمالِہٖ
نہ ہو خدا آپ، نہ ہو خدا سے جدا،
کشفَ الدجٰی بجمالِہٖ
ہر وقت میں یاد میں تیری رہوں،
حسنَت جمیعُ خصالِہٖ
ہر زباں سے یہ ورد کروں،
صلو علیہ وآلہٖ

دل میں عشقِ محمد نہیں ہے اگر،
کلمہ سننے سنانے سے کیا فائدہ
قلب میں شوقِ طیبہ نہیں ہے اگر،
مکّہ میں آنے جانے سے کیا فائدہ

عرش پہ تازہ چھیڑ چھاڑ،
فرش پہ طُرفہ دھوم دھام،
کان جدھر لگائیے،
تیری ہی داستان ہے

یا نبی اللہ! یا حبیب اللہ!
دو جہاں کے تاجدار ہیں،
محمدُ الرسول اللہ ﷺ

آپ کا غمِ اُمت میں رونا،
ساری اُمت کی قسمت کو کھول گیا
آپ ہی کی زباں سے اللہ،
دینِ حق سارے عالم میں بول گیا

ذکرِ اُمت ملاقاتِ رب میں بھی تھا،
"میری اُمت"، بس "اُمت ہی اُمت" کہا

اس محبت کا حق نہ ادا کر سکے،
سب کچھ کیا تُو نے، ہم کچھ بھی نہ کر سکے

خشک سجدے کیے، خوب ماتھا گھسا،
اور پیشانی پہ داغِ سجدہ پڑا
قلب داغِ محبت سے خالی رہا،
ایسے ماتھا گھسانے سے کیا فائدہ

اللّٰہُ ربُّ محمدٍ،
صلّی علیہ وسلّما،
نحنُ عبادُ محمدٍ،
صلّی علیہ وسلّما

یا نبی اللہ! یا حبیب اللہ!
دو جہاں کے تاجدار ہیں،
محمدُ الرسول اللہ ﷺ

یا نبی اللہ! یا حبیب اللہ!
محبوبِ پروردگار ہیں،
محمدُ الرسول اللہ ﷺ

wand_stars
Lyrics Explanation, Word Meanings & Summary

This summary is AI-generated • Reviewed for quality.

keyboard_arrow_down

یہ عشقِ رسول ﷺ کی چاشنی میں ڈوبا ہوا ایک نہایت ہی خوبصورت، مقبول اور رقت آمیز ناتیہ کلام ہے، جس میں حضورِ اکرم ﷺ کی کائناتی اہمیت اور ان کے اپنی امت پر احسانات کا ذکر کیا گیا ہے۔

اشعار کی تشریح (Lyrics Explanation)

ان اشعار کا مطلب یہ ہے کہ محمد رسول اللہ ﷺ دونوں جہانوں کے اصل مالک و حاکم (تاجدار) اور اللہ تعالیٰ کے سب سے لاڈلے محبوب ہیں۔ اگر آپ ﷺ کا وجودِ مسعود نہ ہوتا تو یہ کائنات ہی نہ بنائی جاتی، کیونکہ آپ ﷺ ہی اس پوری دنیا کی اصل روح اور جان ہیں۔ شاعر کہتا ہے کہ آپ ﷺ خدا تو نہیں ہیں، مگر خدا سے جدا بھی نہیں ہیں۔


الفاظ کے معنی (Word Meanings)

لفظ (Word)معنی (Meaning)
تاجدار / پروردگاربادشاہ یا حاکم / پالنے والا (اللہ تعالیٰ)
عالم / فدادنیا یا کائنات / قربان یا نثار ہونا
کشفَ الدجٰی(آپ کے حسن نے) اندھیروں کو دور کر دیا
قلب / شوقِ طیبہدل / مدینہ منورہ جانے کی تڑپ اور چاہت
وردبار بار پڑھنا یا وظیفہ بنانا
طُرفہ دھوم دھامانوکھی اور عجیب رونق یا چہل پہل

خلاصہ (Summary)

اس نعتِ پاک کا بنیادی لبِ لباب یہ ہے کہ نیت اور دل میں عشقِ رسول ﷺ کے بغیر ظاہری عبادتیں، کلمے کی تلاوت، ماتھے پر سجدے کا نشان یا مکہ مکرمہ کی حاضری بے معنی ہے۔ آقا ﷺ نے شبِ معراج ربِ کریم سے ملاقات کے خاص لمحے میں بھی صرف اپنی امت کو یاد کیا اور "امتی امتی" پکارا، جس پر امت کبھی آپ کا شکر ادا نہیں کر سکتی۔ آخر میں شاعر دکھاوے کے خشک سجدوں کی نفی کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ایمان کی اصل بنیاد دل کو نعت اور درود و سلام (صلو علیہ وآلہٖ) کے ذریعے عشقِ محمد ﷺ سے منور کرنا ہے۔

لیرکس کے مطابق، اگر دل میں کس کا عشق نہ ہو، تو کلمہ سننے اور سنانے سے کیا فائدہ؟

Read more ↓
Was this page helpful?
شیئر کریں: