, محمّد مصطفیٰ آئے - Shan E Nabi
search
لاگ ان
Get latest updates On WhatsApp

محمّد مصطفیٰ آئے Lyrics In اردو

(محمّد مصطفیٰ آئے, میرے مصطفیٰ آگئے مرتضیٰ آگئے)


Written By

avatar
Shan E Nabi Team Desk
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
...

عنوان: محمّد مصطفیٰ آئے

زمرہ: نعت کے بول (لیرکس)

مصنف/گیتکار: حافظ فیض الحسن

نعت خوان/ فنکار: حافظ فیض الحسن

شامل کیا گیا: 16 Sep, 2024 08:33 AM IST

دیکھا گیا: 434

Time to read: 2 min read

بول کی زبان منتخب کریں:

مرحبا مرحبا مرحبا مرحبا،
مرحبا مرحبا مرحبا مرحبا

میرے مصطفیٰ آگئے، مرتضیٰ آگئے،
میرے آقا میرے پیشوا آگئے،
جھلملانے لگی نور سے کائنات،
ختم ہوگا اب ظلم و تسدّد کا باب،
سارے عالم کے مشکل کشا آگئے۔

یا نبی یا نبی یا نبی
صلٰی اللہ سلامُ اللہ علیک یا رسول اللہ، علیک یا حبیب اللہ

حبیبِ خالقِ داور محمد مصطفیٰ آئے،
نبوت کی سند لے کر محمد مصطفیٰ آئے۔

صلٰی اللہ سلامُ اللہ علیک یا رسول اللہ، علیک یا حبیب اللہ

ہیں رخشاں نور سے جن کے ستارے عرشِ اعظم پر،
وہ نورِ دو جہاں بن کر محمد مصطفیٰ آئے۔

صلٰی اللہ سلامُ اللہ علیک یا رسول اللہ، علیک یا حبیب اللہ

فرشتے صدیانے صدمَنی کے بجاتے ہیں،
عجب انداز سے سرور محمد مصطفیٰ آئے۔

صلٰی اللہ سلامُ اللہ علیک یا رسول اللہ، علیک یا حبیب اللہ

نہ چمکے دہر میں کیوں مشعلِ نورِ اَزَل ہر سُو،
تجمّل سے ماہِ اَنور محمد مصطفیٰ آئے۔

صلٰی اللہ سلامُ اللہ علیک یا رسول اللہ، علیک یا حبیب اللہ

جو بی بی آمنہ اور خواجہ عبداللہ کے پیارے ہیں،
وہ محبوبِ خدا بن کر محمد مصطفیٰ آئے۔

صلٰی اللہ سلامُ اللہ علیک یا رسول اللہ، علیک یا حبیب اللہ

دیا آئے تاجِ مُژدہ جن کا موسیٰ اور عیسیٰ نے،
وہی سلطانِ بحر و بَر محمد مصطفیٰ آئے۔

صلٰی اللہ سلامُ اللہ علیک یا رسول اللہ، علیک یا حبیب اللہ

مرحبا مرحبا مرحبا مرحبا،
مرحبا مرحبا مرحبا مرحبا

wand_stars
Lyrics Explanation, Word Meanings & Summary

This summary is AI-generated • Reviewed for quality.

keyboard_arrow_down

یہ کلام حضورِ اکرم ﷺ کی ولادتِ با سعادت کے موقع پر کائنات میں ہونے والے جشن اور آپ ﷺ کی عظمتِ شان کو بیان کرتا ہے۔ اس میں آپ ﷺ کی آمد کو انسانیت کے لیے ظلم سے نجات اور ہدایت کا پیغام قرار دیا گیا ہے۔

اشعار کی تشریح (Lyrics Explanation)

شاعر کہتا ہے کہ جب محمد مصطفیٰ ﷺ تشریف لائے تو پوری کائنات نور سے منور ہوگئی اور فرشتے بھی خوشی کے شادیانے بجانے لگے۔ آپ ﷺ وہ عظیم ہستی ہیں جن کی آمد کی خوشخبری سابقہ انبیاء (موسیٰ و عیسیٰ علیہ السلام) نے بھی دی تھی اور آپ ﷺ اللہ کے وہ محبوب ہیں جو پوری دنیا کی مشکل کشائی کے لیے تشریف لائے ہیں۔


الفاظ کے معنی (Word Meanings)

لفظمعنی
پیشوارہنما / سردار
تسدّد (تشدّد)سختی / ظلم و ستم
خالقِ داورکائنات کا پیدا کرنے والا (اللہ تعالیٰ)
رخشاںچمکتا ہوا / روشن
مشعلِ نورِ ازلہمیشہ رہنے والی روشنی
مژدہخوشخبری
سلطانِ بحر و برزمین اور سمندر کے بادشاہ

خلاصہ (Summary)

اس نعت کا خلاصہ یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی ولادت انسانیت پر اللہ کا سب سے بڑا احسان ہے جس نے کفر اور ظلم کے اندھیروں کو مٹا کر حق کی روشنی پھیلائی۔ شاعر آپ ﷺ کو "نورِ دو جہاں" اور "محبوبِ خدا" قرار دے کر آپ ﷺ کی آمد پر "مرحبا" کے نعروں سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کر رہا ہے۔

نعت کے آخری بند کے مطابق، وہ کون سے دو انبیاء ہیں جنہوں نے سلطانِ بحر و بر (حضور ﷺ) کے آنے کی خوشخبری (مژدہ) دی تھی؟

Read more ↓
Was this page helpful?
شیئر کریں:

نمایاں آرٹسٹ/گیت نگار

سبھی دیکھیں