, ماں تیرا چہرہ ہے کتنا نرالا - Shan E Nabi
search
لاگ ان
Get latest updates On WhatsApp

ماں تیرا چہرہ ہے کتنا نرالا Lyrics In اردو

(ماں تیرا چہرہ ہے کتنا نرالا, جس میں محبت نظر آ رہی ہے)


Written By

avatar
Shan E Nabi Team Desk
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
...

عنوان: ماں تیرا چہرہ ہے کتنا نرالا

زمرہ: منقبت کے بول (لیرکس)

مصنف/گیتکار: نواب رضا جمالی

نعت خوان/ فنکار: نواب رضا جمالی

شامل کیا گیا: 19 May, 2026 07:03 AM IST

دیکھا گیا: 54

Time to read: 1 min read

بول کی زبان منتخب کریں:

اے ماں تیرا چہرہ ہے کتنا نرالا،
جس میں محبت نظر آ رہی ہے،
ذکر ہوگا تیری عظمت کا جب بھی،
قدموں میں جنت نظر آ رہی ہے۔

ماں نے سلایا ہے سوکھے میں مجھ کو،
گیلے میں سوئی تو میرے خاطر،
کرم کو جو دیکھا تیری اے میری ماں،
تو ہی تو رحمت نظر آ رہی ہے۔

باپ نے پالا، ماں نے سنوارا،
ہر ایک موڑ پہ ماں نے جی کو سنبھالا،
ہے ماں باپ موجود جس کے بھی اس کی،
نرالی قسمت نظر آ رہی ہے۔

نواب جمالی کی خوش قسمتی ہے،
دعائیں جو ماں باپ کی مل رہی ہیں،
یہ ماں باپ کی ہی دعا کا اثر ہے،
تیری جو یہ شہرت نظر آ رہی ہے۔

اے ماں تیرا چہرہ ہے کتنا نرالا،
جس میں محبت نظر آ رہی ہے،
ذکر ہوگا تیری عظمت کا جب بھی،
قدموں میں جنت نظر آ رہی ہے۔

wand_stars
Lyrics Explanation, Word Meanings & Summary

This summary is AI-generated • Reviewed for quality.

keyboard_arrow_down

یہ کلام ماں کی ممتا، ان کی قربانیوں اور والدین کی عظمت کا خوبصورت بیان ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ماں باپ کا وجود اور ان کی دعائیں ہی انسان کی اصل خوش قسمتی اور دنیاوی و آخرت کی کامیابی کا سبب ہیں۔

اشعار کی تشریح (Lyrics Explanation)

ان لائنوں کا مطلب ہے کہ ماں کا چہرہ محبت کا آئینہ ہے اور ان کے قدموں کے نیچے جنت بسی ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ ماں باپ نے زندگی کے ہر کٹھن موڑ پر ہماری پرورش کی، اور آج ہمیں دنیا میں جو بھی عزت اور شہرت حاصل ہے، وہ سب ان کی مخلصانہ دعاؤں کا ہی نتیجہ ہے۔


الفاظ کے معنی (Word Meanings)

لفظ (Word)معنی (Meaning)
نرالاانوکھا / عجیب و غریب / سب سے الگ
عظمتبڑائی / شان / بزرگی
کرممہربانی / لطف و عنایت
رحمتاللہ کی برکت / سایہ شفقت
سنواراسجایا / بہتر بنایا / تربیت کی
موجودحاضر / سلامت ہونا
خوش قسمتیاچھا نصیب / بخت آوری
شہرتنامور ہونا / نام کمانا / مقبولیت

خلاصہ (Summary)

ماں خود تکلیف اٹھا کر اپنے بچے کو سکھ دیتی ہے اور باپ دن رات محنت کر کے اس کا مستقبل سنوارتا ہے۔ شاعر 'نواب جمالی' کہتے ہیں کہ دنیا میں سب سے نصیب والا وہ انسان ہے جس کے سر پر والدین کا سایہ سلامت ہے، کیونکہ ان کی دعاؤں کی برکت سے ہی انسان کو زندگی میں کامیابی اور شہرت ملتی ہے۔

شائر "نواب جمالی" کے مطابق ان کی شہرت اور اچھی قسمت کا اصلی سبب (وجہ) کیا ہے؟

Read more ↓
Was this page helpful?
شیئر کریں:

نمایاں آرٹسٹ/گیت نگار

سبھی دیکھیں

Manqabat Lyrics

سبھی دیکھیں