प्यासी है सकीना
- 4 دن پہلے fiber_manual_record 45 بار دیکھا گیا
,
عنوان: Lab Pe Aati Hai Dua Ban Ke Tamanna Meri
زمرہ: نظم کے بول (لیرکس)
مصنف/گیتکار: علامہ اقبال
نعت خوان/ فنکار: خدیجہ فاطمہ طلحہ قادری
شامل کیا گیا: 08 May, 2022 06:23 AM IST
دیکھا گیا: 1.5K ڈاؤن لوڈز: 142
Time to read: 1 min read
translate بول کی زبان منتخب کریں:
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنّا ميری
زندگی شمع کی صورت ہو خدايا ميری
دُور دنيا کا مرے دم سے اندھيرا ہو جائے
ہر جگہ ميرے چمکنے سے اُجالا ہو جائے
ہو میرے دم سے يونہی ميرے وطن کی زينت
جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زينت
زندگی ہو مری پروانے کی صورت يا رب
علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت يا رب
ہو مرا کام غريبوں کی حمايت کرنا
دردمندوں سے ضعيفوں سے محبت کرنا
مرے اللہ! برائی سے بچانا مُجھ کو
نيک جو راہ ہو اسی رہ پہ چلانا مجھ کو