, حَسْبِی رَبِّی جَلَّ اللّٰہُ مَا فِی قَلْبِی غَیْرُ اللّٰہ - Shan E Nabi
search
لاگ ان
Get latest updates On WhatsApp

حَسْبِی رَبِّی جَلَّ اللّٰہُ مَا فِی قَلْبِی غَیْرُ اللّٰہ Lyrics In اردو

(حَسْبِی رَبِّی جَلَّ اللّٰہُ مَا فِی قَلْبِی غَیْرُ اللّٰہ, نُورُ الْمُحَمَّدِ صَلَّ اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہ)

Written By

avatar
Shan E Nabi Team Desk
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
...

عنوان: حَسْبِی رَبِّی جَلَّ اللّٰہُ مَا فِی قَلْبِی غَیْرُ اللّٰہ

زمرہ: نعت کے بول (لیرکس)

شامل کیا گیا: 09 Apr, 2023 10:32 AM IST

دیکھا گیا: 751

Time to read: 3 min read

بول کی زبان منتخب کریں:

حَسْبِی رَبِّی جَلَّ اللّٰہُ مَا فِی قَلْبِی غَیْرُ اللّٰہ
نُورُ الْمُحَمَّدِ صَلَّ اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہ

تیرے صدقے میں آقا سارے جہاں کو دین ملا
بے دینوں نے کلمہ پڑھا، لا الہ الا اللہ

حَسْبِی رَبِّی جَلَّ اللّٰہُ مَا فِی قَلْبِی غَیْرُ اللّٰہ
نُورُ الْمُحَمَّدِ صَلَّ اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہ

سمتِ نبی ابو جہل گیا آقا سے اُس نے یہ کہا
اگر ہو نبی بتلاؤ ذرا، میری مُٹھی میں ہے کیا؟

آقا کا فرمان ہوا اور فضلِ رحمان ہوا
مُٹھی سے پتھر بولا، لا الہ الا اللہ

حَسْبِی رَبِّی جَلَّ اللّٰہُ مَا فِی قَلْبِی غَیْرُ اللّٰہ
نُورُ الْمُحَمَّدِ صَلَّ اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہ

وہ جو بلالِ حبشی ہے، سرورِ دین کا پیارا ہے
دنیا کے ہر عاشق کی آنکھوں کا وہ تارا ہے

ظلم ہوئے کتنے اُس پر سینے پر رکھا پتھر
لب پر پھر بھی جاری تھا، لا الہ الا اللہ

حَسْبِی رَبِّی جَلَّ اللّٰہُ مَا فِی قَلْبِی غَیْرُ اللّٰہ
نُورُ الْمُحَمَّدِ صَلَّ اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہ

اپنی بہن سے بولے عمر (رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ) یہ تو بتا کیا کرتی تھی؟
میرے آنے سے پہلے کیا چپکے چپکے پڑھتی تھی؟

بہن نے جب قرآن پڑھا، سن کے کلامِ پاک خدا
دل یہ عمر (ر.ع) کا بول اٹھا، لا الہ الا اللہ

حَسْبِی رَبِّی جَلَّ اللّٰہُ مَا فِی قَلْبِی غَیْرُ اللّٰہ
نُورُ الْمُحَمَّدِ صَلَّ اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہ

دنیا کے انسان سبھی شرک و بدعت کرتے تھے
رب کے تھے بندے پھر بھی بوت کی عبادت کرتے تھے

بوت خانہ ہیں تھررائے میرے نبی ہیں جب آئے
کہنے لگی مخلوقِ خدا، لا الہ الا اللہ

حَسْبِی رَبِّی جَلَّ اللّٰہُ مَا فِی قَلْبِی غَیْرُ اللّٰہ
نُورُ الْمُحَمَّدِ صَلَّ اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہ

wand_stars
Lyrics Explanation, Word Meanings & Summary

This summary is AI-generated • Reviewed for quality.

keyboard_arrow_down

یہ کلام اللہ تعالیٰ کی وحدانیت (توحید)، حضور اکرم ﷺ کے نورِ ہدایت اور اسلام کی حقانیت کا نہایت خوبصورت بیان ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ سچا معبود صرف اللہ ہے اور اس کے پیارے رسول ﷺ کے صدقے ہی دنیا سے کفر و شرک کا اندھیرا مٹا اور کائنات کو دینِ حق کی روشنی نصیب ہوئی۔

اشعار کی تشریح (Lyrics Explanation)

ان اشعار کا مطلب ہے کہ میرے لیے میرا رب ہی کافی ہے اور میرے دل میں اس کے سوا کوئی دوسرا معبود نہیں۔ حضور ﷺ کی آمد سے قبل دنیا بت پرستی اور گمراہی میں ڈوبی تھی، لیکن آپ ﷺ کے تشریف لانے سے بت خانے کانپ اٹھے، ابو جہل کی مٹھی کے پتھروں نے کلمہ پڑھا، حضرت بلالؓ نے سخت ترین مظالم سہ کر بھی توحید کا دامن نہ چھوڑا اور قرآنِ پاک کی تلاوت نے حضرت عمر فاروقؓ کے دل کی کایا پلٹ دی۔

الفاظ کے معنی (Word Meanings)

الفاظمعنی (Meanings)
حسبی ربیمیرے لیے میرا رب ہی کافی ہے
جلّ اللہاللہ کی شان بہت بلند ہے
ما فی قلبیمیرے دل میں نہیں ہے
غیر اللہاللہ کے سوا کوئی اور
سمتِ نبینبی اکرم ﷺ کی طرف / آپ کی سمت میں
سرورِ دیندین کے سردار (مراد حضور ﷺ)
تھرائےکانپ اٹھے / لرز گئے
مخلوقِ خدااللہ کی پیدا کی ہوئی خلق (انسان و کائنات)

خلاصہ (Summary)

اس حمد و نعت میں تاریخِ اسلام کے ایمان افروز واقعات کے ذریعے پیغامِ توحید کو عام کیا گیا ہے۔ جب پوری دنیا جہالت کے اندھیرے میں بھٹک رہی تھی، تب نبی کریم ﷺ کے نورِ پاک نے حق اور باطل کا فرق واضح کیا۔ حضرت بلال حبشیؓ کا صبر اور حضرت عمرؓ کا قبولِ اسلام اس بات کی دلیل ہے کہ سچا ایمان ہر دور کے ظلم اور کفر پر ہمیشہ غالب رہتا ہے۔

ابو جہل کے سوال پر حضور ﷺ کے کس معجزے سے پتھروں نے کلمہ پڑھا، اور حضرت بلال (رض) نے کس حال میں 'لا الہ الا اللہ' کہا؟

Read more ↓
Was this page helpful?
شیئر کریں: