, دل میں جمالِ گنبد خضریٰ بسا کے دیکھ - Shan E Nabi
search
لاگ ان
Get latest updates On WhatsApp

دل میں جمالِ گنبد خضریٰ بسا کے دیکھ Lyrics In اردو

(دل میں جمالِ گنبد خضریٰ بسا کے دیکھ, ان کی بلندیوں کو بھی نظرِ جھُکا کے دیکھ)


Written By

avatar
Shan E Nabi Team Desk
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
...

عنوان: دل میں جمالِ گنبد خضریٰ بسا کے دیکھ

زمرہ: نعت کے بول (لیرکس)

مصنف/گیتکار: سجّاد نظامی (مرہوم)

نعت خوان/ فنکار: سجّاد نظامی (مرہوم)

شامل کیا گیا: 24 Sep, 2022 02:54 PM IST

دیکھا گیا: 2.4K

Time to read: 1 min read

بول کی زبان منتخب کریں:

دل میں جمالِ گنبد خضریٰ بسا کے دیکھ،
ان کی بلندیوں کو بھی نظرِ جھُکا کے دیکھ (x2)

سدرہ پے بھی اُجالے ہیں غَارِ حِرَاء کے دیکھ،
پہنچے قدم کہاں سے کہاں مصطفیٰ کے دیکھ (x2)

پڑ جاۓ گی کلیجے میں ٹھنڈک ابھی ابھی،
عشقِ نبی (ﷺ) کی آگ تو دل میں لگا کے دیکھ (x2)

عشقِ رسول (ﷺ) خود اڈا لے جاۓ گا تجھے،
ٹوٹے ہوۓ ہی بازو ذرا فڈفڈا کے دیکھ (x2)

پہچان جب نہ سُن٘ی وہابی کی ہو تجھے،
احمد رضا کے نام کا نارا لگا کے دیکھ (x2)

آجاۓ گا نظر تجھے الله کا جمال،
چل نجدیہ بریلی کا سُرما لگا کے دیکھ (x2)

قسمت بدل نہ جائے تو میں زممدار ہوں،
سرکار کے غلاموں کی صف میں تو آکے دیکھ (x2)

پہنچے قدم کہاں سے کہاں مصطفیٰ کے دیکھ
ان کی بلندیوں کو بھی نظرِ جھُکا کے دیکھ

wand_stars
Lyrics Explanation, Word Meanings & Summary

This summary is AI-generated • Reviewed for quality.

keyboard_arrow_down

یہ خوبصورت کلام سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی بے پناہ عظمت، عشقِ رسولؐ کی معجزاتی طاقت اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی کے مسلک کی حقانیت کا ایک پرجوش اور عقیدت مندانہ بیاں ہے۔

اشعار کی تشریح (Lyrics Explanation)

ان اشعار کا مطلب ہے کہ اپنے دل میں گنبدِ خضریٰ کی خوبصورت یاد بسا کر دیکھو، حضور ﷺ کا مرتبہ اتنا بلند ہے کہ وہاں نظریں جھکا کر ہی ان کی رفعتوں کو پایا جا سکتا ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ سفرِ معراج میں سدرۃ المنتہیٰ پر بھی غارِ حرا کے انوار چمک رہے تھے، جو یہ بتاتے ہیں کہ مصطفیٰ ﷺ کے پاکیزہ قدم زمین سے لے کر عرشِ بریں تک کہاں سے کہاں پہنچ گئے۔


الفاظ کے معنی (Word Meanings)

لفظمعنی (Urdu)
جمالحسن / خوبصورتی یا چہرہ
گنبدِ خضریٰہرا گنبد (مدینہ منورہ میں حضور ﷺ کا روضۂ مبارک)
سدرہسدرۃ المنتہیٰ (ساتویں آسمان پر فرشتوں کی آخری حد کا درخت)
غارِ حراوہ مبارک غار جہاں حضور ﷺ پر پہلی وحی نازل ہوئی
بازوپر / پنکھ
صفقطار / لائن

خلاصہ (Summary)

شاعر کہتا ہے کہ اگر دل کو حقیقی سکون (ٹھنڈک) چاہیے، تو اس میں عشقِ نبی ﷺ کی آگ جلانی ہوگی، کیونکہ یہ عشق ٹوٹے پروں والے (کمزور) انسان کو بھی اڑنے کی طاقت دیتا ہے۔ سچے عقیدے کی پہچان کے لیے شاعر امام احمد رضا خان کے نام کا نعرہ لگانے اور 'بریلی کا سرمہ' (وہاں کی تعلیمات) آنکھوں میں لگانے کی دعوت دیتا ہے، اور آخر میں پورے دعوے کے ساتھ کہتا ہے کہ جو بھی خود کو حضور ﷺ کے غلاموں کی صف میں کھڑا کر لیتا ہے، اس کی قسمت کا بدلنا یقینی ہے۔

شاعر کے مطابق، اگر اپنی قسمت کو بدلنا ہے تو انسان کو کہاں اور کس کی صف میں آکر کھڑا ہونا پڑے گا؟

Read more ↓
Was this page helpful?
شیئر کریں:

نمایاں آرٹسٹ/گیت نگار

سبھی دیکھیں