, میرا بادشاہ حسین ہے - Shan E Nabi
search
لاگ ان
Get latest updates On WhatsApp

میرا بادشاہ حسین ہے Lyrics In اردو

(میرا بادشاہ حسین ہے, کہ دین کی پناہ حسین ہے)


Written By

avatar
Shan E Nabi Team Desk
  • Editors Desk
  • شامل کیا گیاnot available
  • visibilityبار دیکھا گیا
  • comment تبصرے
  • thumb_up0 بار پسند کیا گیا
  • shareشیئر کریں
...

عنوان: میرا بادشاہ حسین ہے

زمرہ: نعت کے بول (لیرکس)

مصنف/گیتکار: مختلف/نامعلوم

نعت خوان/ فنکار: میلاد رضا قادری

شامل کیا گیا: 29 Jul, 2023 04:51 PM IST

دیکھا گیا: 894

Time to read: 2 min read

بول کی زبان منتخب کریں:

میرا بادشاہ حسین ہے،
میرا بادشاہ حسین ہے۔

یہ بات کس قدر حسیں،
جو کہہ گئے معین الدین،
کہ دین کی پناہ حسین ہے۔

حق حسین یا حسین،
حق حسین یا حسین۔

میرا بادشاہ حسین ہے،
میرا بادشاہ حسین ہے۔

کرے جو کوئی ہمسری،
کسی کی کیا مجال ہے،
حسین ہر لحاظ سے،
حسین بے مثال ہے۔
یہ ہو چکا ہے فیصلہ،
نہ کوئی دوسرا حسن،
نہ کوئی دوسرا حسین ہے۔

حق حسین یا حسین،
حق حسین یا حسین۔

ہے جس کی فکر کربلا،
حسین وہ دماغ ہے،
یہ پنجتن کی انجمن،
کا پانچواں چراغ ہے۔
حسن کا پہلا ہمسفر،
علی کا دوسرا پسر،
امام تیسرا حسین ہے۔

حق حسین یا حسین،
حق حسین یا حسین۔

میرا بادشاہ حسین ہے،
میرا بادشاہ حسین ہے۔

ہدایتِ حسین پر،
عمل کرو اے مؤمنو،
رہیں گے ہم بہشت میں،
یقین رکھو اے مؤمنو۔
قبول ہوگی ہر دعا،
کسی سے کیوں ڈرے بھلا،
ہمارا واسطہ حسین ہے۔

حق حسین یا حسین،
حق حسین یا حسین۔

میرا بادشاہ حسین ہے،
میرا بادشاہ حسین ہے۔

قضا کے بعد پھر ادا،
نئی حیات مل گئی،
عذاب سے، عتاب سے،
مجھے نجات مل گئی۔
سوال جب کیا گیا،
ہے کون تیرا پیشوا؟
تو میں نے کہہ دیا حسین ہے۔

حق حسین یا حسین،
حق حسین یا حسین۔

میرا بادشاہ حسین ہے،
میرا بادشاہ حسین ہے۔

شہیدِ کربلا کا غم،
جسے بھی نہ گوارا ہے،
وہ بدعمل، وہ بدنسب،
اسی پہ بےشمار ہے۔
ارے او دشمنِ ازل،
تو مر، ذرا قبر میں چل،
پتا چلے گا کیا حسین ہے۔

حق حسین یا حسین،
حق حسین یا حسین۔

میرا بادشاہ حسین ہے،
میرا بادشاہ حسین ہے۔

wand_stars
Lyrics Explanation, Word Meanings & Summary

This summary is AI-generated • Reviewed for quality.

keyboard_arrow_down

یہ عقیدت اور جوش سے لبریز انتہائی مقبول منقبت (امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کی شان میں) سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ کے تاریخی قول پر مبنی ہے، جو دینِ اسلام کے محافظ کی لازوال عظمت کو سلام پیش کرتی ہے۔

اشعار کی تشریح (Lyrics Explanation)

ان اشعار کا مطلب ہے کہ ہمارے حقیقی بادشاہ اور آقا حضرت امام حسین (ع) ہیں، جنہوں نے میدانِ کربلا میں اپنا سب کچھ قربان کر کے دینِ اسلام کو نئی زندگی دی اور اسے پناہ فراہم کی۔ شاعر کہتا ہے کہ امام حسین (ع) ہر مروجہ پہلو سے بے مثال ہیں اور کائنات میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ یہاں تک کہ موت کے بعد قبر میں جب منکر نکیر رہبر و پیشوا کے متعلق سوال کریں گے، تو مومن کا بے خوف جواب یہی ہوگا کہ "میرا بادشاہ حسین ہے"۔


الفاظ کے معنی (Word Meanings)

لفظ (Word)معنی (Meaning)
پناہامان / سایہ یا حفاظت
ہمسریبرابری / مقابلہ یا مماثلت
انجمنمحفل / مجلس (مراد: پنجتن پاک کا پاکیزہ گروہ)
پسربیٹا / فرزند (حضرت علی کے دوسرے بیٹے)
بہشتجنت / فردوس
پیشوارہنما / مقتدا یا امام
دشمنِ ازلازلی دشمن / پیدائشی مخالف

خلاصہ (Summary)

اس منقبت کا بنیادی لبِ لباب یہ ہے کہ حضرت امام حسین (ع) پنجتن پاک کی نورانی محفل کے پانچویں چراغ اور اسلام کے تیسرے امام ہیں جنہوں نے باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ شاعر مومنین کو تلقین کرتا ہے کہ حسینی تعلیمات اور ان کی ہدایت پر عمل کر کے ہی ہم جنت کے حقدار بن سکتے ہیں اور عذاب و عتاب الٰہی سے نجات پا سکتے ہیں کیونکہ ہمارا وسیلہ امام حسین (ع) ہیں۔ جو لوگ شہیدِ کربلا کے غم سے دور ہیں، انہیں قبر کے اندھیرے میں اترتے ہی امام حسین (ع) کے رتبے اور ان کی طاقت کا اندازہ ہو جائے گا۔

لیرکس کی شروعات میں خواجہ معین الدین چشتی کا کون سا مشہور قول (بات) بیان کیا گیا ہے؟

Read more ↓
Was this page helpful?
شیئر کریں: