Mustafa Ka Pyara Hai Fatima Ka Shehzada
- 1 day ago fiber_manual_record 71 views
Title : Noori Mehfil Pe Chadar Tani Noor Ki
Category : Kalam Lyrics Naat Lyrics
Writer/Lyricist : Various/Unknown
Naatkhwan/Artist : Laiba Fatima
Added On : 25 Feb, 2024 06:21 AM IST
Views : 316 Downloads : 133
Time to read: 3 min read
translate Select Lyrics Language:
نُوری محفل پہ چادر تنی نُور کی نُور پھیلا ہوا آج کی رات ہے
چاندنی میں ہیں ڈُوبے ہوئے دوجہاں کون جلوہ نُما آج کی رات ہے
عَرش پر دُھوم ہے فرش پر دُھوم ہے، ہے وہ بَدبخت جو آج محروم
پھر یہ آئے گی شب کِس کو معلوم ہے ہم پہ لُطفِ خُدا آج کی رات ہے
نُوری محفل پہ چادر تنی نُور کی نُور پھیلا ہوا آج کی رات ہے
چاندنی میں ہیں ڈُوبے ہوئے دوجہاں کون جلوہ نُما آج کی رات ہے
اَبرِ رحمت ہیں محفل پہ چھائے ہوئے آسماں سے ملائک ہیں آئے ہوئے
خود محمّد ﷺ ہیں تشریف لائے ہوے کِس قدر جانفزا آج کی رات ہے
نُوری محفل پہ چادر تنی نُور کی نُور پھیلا ہوا آج کی رات ہے
چاندنی میں ہیں ڈُوبے ہوئے دوجہاں کون جلوہ نُما آج کی رات ہے
مانگ لو مانگ لو چشمِ تر مانگ لو ، دَردِ دِل اور حُسنِ نظر مانگ لو
کملی والے کی نگری میں گھر مانگ لو مانگنے کا مزا آج کی رات ہے
نُوری محفل پہ چادر تنی نُور کی نُور پھیلا ہوا آج کی رات ہے
چاندنی میں ہیں ڈُوبے ہوئے دوجہاں کون جلوہ نُما آج کی رات ہے
مومنو آج گنجِ سخا لُوٹ لو ، لُوٹ لو اَے مریضو شِفا لُوٹ لو
عاصیو رحمتِ مصطفےٰ لُوٹ لو ، بابِ رحمت کُھلا آج کی رات ہے
نُوری محفل پہ چادر تنی نُور کی نُور پھیلا ہوا آج کی رات ہے
چاندنی میں ہیں ڈُوبے ہوئے دوجہاں کون جلوہ نُما آج کی رات ہے
خوب ہونے دو اشکوں کی برسات کو دو، دو سلامی محمّد ﷺ کی بارات کو
چوم لو چوم لو آج کی رات ہے، شب ے قدر کی گما آج کی رات ہے
نُوری محفل پہ چادر تنی نُور کی نُور پھیلا ہوا آج کی رات ہے
چاندنی میں ہیں ڈُوبے ہوئے دوجہاں کون جلوہ نُما آج کی رات ہے
وقت لائے خُدا سب مدینے چلیں لُوٹنے رحمتوں کے خزینے چلیں
سب کے منزل کی جانب سفینے چلیں میری صاؔئم دُعا آج کی رات ہے