Mustafa Ka Pyara Hai Fatima Ka Shehzada
- 1 day ago fiber_manual_record 58 views
Title : Zalim Ko Apna Peer Banane Nahi Gaya
Category : Naat Lyrics
Writer/Lyricist : Shamim Raza Faizi
Naatkhwan/Artist : Shamim Raza Faizi
Added On : 28 Jul, 2023 03:05 PM IST
Views : 179
Time to read: 1 min read
translate Select Lyrics Language:
ظالم کو اپنا پیر بنانے نہیں گیا
میرا حسین ہاتھ ملانے نہیں گیا
لاکھوں سلام فاطمہ زہرہ کے لال پر
سجدہ بچایا سر کو بچانے نہیں گیا
سینے پے تیر کھا کے بچایا ہے دین کو
میرا حسین پیٹھ دکھانے نہیں گیا
چلّو میں لے کے نہر کو پانی پلا دیا
عبّاس اپنی پیاس بھجانے نہیں گیا
ظالم کو اپنا پیر بنانے نہیں گیا
میرا حسین ہاتھ ملانے نہیں گیا
اصغر یہ جانتے تھے بچانا ہے دین کو
یہ بات ان کو کوئی بتانے نہیں گیا
ظالم کو اپنا پیر بنانے نہیں گیا
میرا حسین ہاتھ ملانے نہیں گیا